Sat, 02 Mar 2024 19:30:36
بھٹکل سمندر میں 6 ناٹیکل میل کے اندر مچھلیوں کا شکار کر رہی ملپے سے تعلق رکھنے والی ماہی گیر کشتی کو بھٹکل ماوین کوروے بندرگاہ پر کھینچ لانے کے معاملے میں پولیس نے بھٹکل کے 7 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 19:25:02
تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت علاقے میں ملّاری کے مقام پر پتھروں کی کان کنی اور کرشر کی اجازت دینے کے خلاف مقامی لوگوں نے گرام پنچایت دفتر کے باہر پھر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:34:59
اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے کانسٹیبل بھرتی امتحان کے سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں دو ملزمان کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق اتر پردیش بھرتی اور پروموشن بورڈ کے 17 اور 18 فروری کو منعقدہ کانسٹیبل بھرتی کے تحریری امتحان میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار ملزمان الہ آباد کے رہنے والے ہیں، ایک کا نام اجے چوہان اور د
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:29:08
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مغربی بنگال میں 15000 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نادیہ ضلع کے کرشن نگر میں سرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی ایک کھلی کار میں بنگال کے کرشن نگر میں ریلی کے مقام پر پہنچے اور ہجوم کی طرف ہاتھ لہراتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:25:28
آندھرا پردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے وعدہ کیا ہے کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اے پی کو دس سال کے لیے خصوصی درجہ حاصل ہوگا۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:23:14
مہاراشٹر میں ایک بار پھر انتطامیہ کے ذریعہ بلڈوزر کا استعمال کر مبینہ ناجائز مزار کو منہدم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ناسک منماڈ چاندواڑ شاہراہ پر بنے ناجائز مزار پر بلڈوزر ایکشن ہوا ہے۔ اس سے قبل میرا روڈ میں بھی ایک مزار کو نیست و نابود کر دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:19:27
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت 'میک اِن انڈیا' کے خواب کو حقیقت بنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر سے متعلق کچھ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مکمل غیر فعالیت دیکھی گئی ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:17:04
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کا ایک قصوروار پھر سے اپنی رِہائی کی امید میں سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری اور ان کے رشتہ داروں کے قتل معاملے میں سزا پائے قصورواروں کی سزا میں چھوٹ دے کر رِہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے رواں سال جنوری ماہ میں رد کر دیا تھا۔ اس کے بعد سبھی 11 مجرموں نے جیل افسران کے سامنے خود سپردگی بھی کر دی تھی، لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان قصورواروں م
View more
Sat, 02 Mar 2024 18:13:34
گوتم گمبھیر کے سیاسی میدان کو خیرباد کہنے کے بعد ہزاری باغ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے بھی پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں انتخابی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے پارٹی سربراہ جے پی نڈا کو اس بارے میں مطلع کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy