Mon, 04 Mar 2024 11:14:02
سی بی آئی نے 20 لاکھ روپے کی رشوت خوری معاملے میں این ایچ اے آئی (نیشنل ہائیوے اتھارٹی آف انڈیا) کے دو افسران سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک این ایچ اے آئی کے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے آئی، پی آئی یو، ناگپور ہیں اور دوسرے ڈپٹی جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ہردا (ایم پی) کے ساتھ دو ڈائریکٹر و دو ملازمین ہیں۔ اب تک
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:08:02
اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ علاقے میں واقع بلو سفایر مال میں چھت کی گرل ٹوٹ کر گرنے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دونوں لوگ گھومنے مال پہنچے تھے اور مال کی چھت کے اوپر کھڑے تھے۔ اسی وقت گرل ٹوٹ گئی اور اس کے ساتھ وہ دونوں اونچائی سے نیچے گرے اور جائے حادثہ پر ہی دونوں کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 11:03:24
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ’جَن وشواس ریلی‘ کے دوران عوام کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو مختلف ایشوز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں جب بھی تبدیلی آتی ہے تو سب سے پہلے بہا رمیں طوفان شروع ہوتا ہے۔ یہاں سے طوفان باقی ریاستوں میں پہنچتا ہے۔ بہار ملک کے سیاسی اعصاب کا مرکز ہے۔ بدلاؤ کا آغاز یہاں سے
View more
Mon, 04 Mar 2024 10:58:53
پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد میں شامل اہم پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران آج ایک پلیٹ فارم پر دکھائی دیے جہاں سبھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی کے ذریعہ منعقد ’جَن وشواس مہاریلی‘ میں کانگریس کی طرف سے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شرکت کی۔ اس موقع پر کم و بیش 10 لاکھ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی پر تل
View more
Mon, 04 Mar 2024 10:56:31
منی پور تشدد معاملے میں سی بی آئی نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سات ملزمین کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کر دی ہے۔ سی بی آئی نے منی پور تشدد کے دوران بشنوپور پولیس اسلحہ خانہ سے اسلحہ اور گولہ بارود کی لوٹ معاملے میں یہ فرد جرم داخل کیا ہے۔ افسران نے اتوار کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی اور بتایا کہ حال میں سی بی آئی نے آسام کے گواہاٹی واقع کامروپ (میٹروپولیٹن) میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدا
View more
Mon, 04 Mar 2024 10:53:03
ہفتہ کے دن بی جے پی کی جانب سے پارلیمانی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے سے قبل ہی بی جے پی لیڈران کا سیاست سے کنارہ کش ہونے کا جو سلسہ شروع ہوا تھا، وہ فہرست کے جاری ہونے کے بعد بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ اس میں اب سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کا نام بھی جڑ گیا ہے جنہوں نے سیاست سے کنارہ کش ہو کر اپنی جڑوں کی جانب واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Sun, 03 Mar 2024 20:11:31
جیوتی سرکل کے قریب اور مشہور کے ایم سی اسپتال سے متصل واقع بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کی ملکیت والی ہوسٹل کی عمارت میں نماز کی ادائیگی کے لئے پریئر ہال کا افتتاح جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی کی دعاوں کے ساتھ ہوا۔
View more
Sun, 03 Mar 2024 19:44:28
بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے جس میں تین سالہ میعاد کے لئے 15 اراکین انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابات میں 17 امیدوار میدان میں تھے۔
View more