Sat, 02 Mar 2024 12:05:06
ملازمین کے پرووائیڈنٹ فنڈ (پی ایف) کلیم کے مسترد ہونے کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہم وجہ ای پی ایف او کے ذریعے لاگو کی جانے والی آن لائن پالیسیا ہیں۔ یہ پالسیاں اس قدرغیر سنجیدہ اور بے رحم ہیں کہ ان کی وجہ سے سبکدوش ہونے کے بعد کئی ملازمین کو خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 12:02:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے رامپور میں دلت طالب علم کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر ہے جس کی ’مودی میڈیا‘ میں ستائش کی جاتی ہے اور ڈبل انجن حکومت ’جنگل راج کی گارنٹی‘ ہے۔
View more
Sat, 02 Mar 2024 11:59:47
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آگئی تو ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں 2 ہزار روپئے تک اضافہ ہو سکتا ہے اور پھر ہم کھانا پکانے کے لیے جنگلوں سے لکڑیاں جمع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وہ ریاست کے جھارگرام میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔
View more
Fri, 01 Mar 2024 20:51:38
آج جمعہ سے پوری ریاست کرناٹک میں سکینڈ پی یو سی کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ بھٹکل میں چار مراکز میں منعقدہ امتحانات میں آج پہلے دن 1028 طلبہ کو اپنا پہلا امتحانی پرچہ لکھنا تھا ، 19 طلبہ غیر حاضر رہے۔
View more
Fri, 01 Mar 2024 19:37:58
پچھلے دنوں کمٹہ کے قریب ہولے گدّے ٹول ناکہ پر وہاں کے عملے نے منگلورو سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر حملہ کیا تھا اس معاملے میں پولیس اور سرکاری ڈاکٹر کی طرف سے نرمی برتنے اور ملزمین کے خلاف کڑی کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔
View more
Fri, 01 Mar 2024 10:21:17
میسور و میں ہوئے سڑک حادثہ میں بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے جناب مانی نوید (52) انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
View more
Thu, 29 Feb 2024 21:02:00
بھٹکل سمندر کے ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھٹکل کے کچھ ماہی گیروں نے دو دن قبل منگلورو اور ملپے سے تعلق رکھنے والی جن کشتیوں کو بندرگاہ تک کھینچ لانے کی کارروائی کی تھی اس میں نیا موڑآگیا ہے کیونکہ ملپے سے تعلق رکھنے والی کشتی کے مالک نے ماہی گیروں سمیت اپنی کشتی اغوا کرنے کے علاوہ لاکھوں روپے کی مچھلیاں اور ڈیزل لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے ملپے پ
View more
Thu, 29 Feb 2024 20:08:22
گودام میں غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں گائے کا گوشت ذخیرہ کرنے کے تعلق سے درج کی گئی ایک ایف آر آئی کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے رد کرنے کا جو حکم دیا تھا اس کے خلاف کی گئی اپیل کو سپریم کورٹ نے نا منظور کرلیا اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
View more
Thu, 29 Feb 2024 15:22:12
ماں اور بیٹی اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی اسکوٹی منکی نیشنل ہائی ٦٦ پر کراسنگ کے دوران سرکاری بس کی زد میں آگئے۔ حادثہ جمعرات صبح قریب 12 بجے پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy