ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    کینیڈین پولیس نے جاری کی خالصتانی ہردیپ نِجّر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

    کینیڈین پولیس نے جاری کی خالصتانی ہردیپ نِجّر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج

    Sat, 09 Mar 2024 17:45:10 
    کینیڈین پولیس نے خالصتانی ملی ٹینٹ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نجر کو مارنے سے پہلے حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روکا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے نجر پر فائرنگ کر دی۔
    جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: غلام نبی آزاد

    جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: غلام نبی آزاد

    Sat, 09 Mar 2024 17:38:33 
    ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ہر حال میں بحال ہوگا۔انہوں نے کہا: ’میں نے اکیلے ہی اس کے لئے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی جبکہ باقی پارٹیوں نے دفعہ 370 کی منسوخی پر بھی کوئی بات نہیں کی‘۔
    بھوپال :ریاستی سرکاری عمارت میں آتشزدگی

    بھوپال :ریاستی سرکاری عمارت میں آتشزدگی

    Sat, 09 Mar 2024 17:29:02 
    مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ولبھ بھون اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔  حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوع پروقت پر پہنچ گئی تھیں جس کے ذریعے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
    دبئی سمیت عمان  میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

    دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

    Sat, 09 Mar 2024 17:18:59 
      دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔
    شمال مشرق میں عدم استحکام اور بدامنی! مودی حکومت سے کانگریس کے سوالات

    شمال مشرق میں عدم استحکام اور بدامنی! مودی حکومت سے کانگریس کے سوالات

    Sat, 09 Mar 2024 17:13:29 
    کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی سے کازیرنگا نیشنل پارک کے دورے کے پس منظر میں شمال مشرق کی صورتحال کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ شمال مشرق کے مختلف حصوں میں عدم استحکام اور بدامنی بڑھ رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پوچھا کہ وزیر اعظم کو تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ کرنے کا وقت کیوں نہیں ملا؟ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کی صبح آسام کے کازرنگا نیشنل پارک
    جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخاب کا امکان، وزارت داخلہ اور انتخابی کمیشن کی میٹنگ میں تبادلہ خیال

    جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخاب کا امکان، وزارت داخلہ اور انتخابی کمیشن کی میٹنگ میں تبادلہ خیال

    Sat, 09 Mar 2024 17:10:26 
    لوک سبھا انتخاب کے ساتھ کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔ ایسی ریاستوں میں آندھرا پردیش، اڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش کا نام شامل ہے۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اسمبلی انتخاب کرائے جا سکتے ہیں۔
    ہندوستان نے  پانچویں   ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے  شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

    ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

    Sat, 09 Mar 2024 17:02:28 
    دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ خاص کر سکے، جنہوں نے 84 رنز بنائے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے۔
    گنتی انصاف کی پہلی سیڑھی ہے!راہل گاندھی کی اقتدار میں آنے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی یقین دہانی

    گنتی انصاف کی پہلی سیڑھی ہے!راہل گاندھی کی اقتدار میں آنے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی یقین دہانی

    Sat, 09 Mar 2024 16:59:41 
    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کو لے کر آواز اٹھاتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو وہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے۔ بہار کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ملک کے غریب عوام کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کیوں ضروری ہے۔
    بی ایس پی اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی: مایاوتی

    بی ایس پی اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑے گی: مایاوتی

    Sat, 09 Mar 2024 12:55:02 
      بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اکیلے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔