ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ایردوآن اہم یورپی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    ایردوآن اہم یورپی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

    Fri, 02 Sep 2016 16:27:01 
    ترک صدر رجب طیب ایردوآن جی20کے اجلاس کے موقع پر جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔ اتوار کے روز یہ ملاقات ہانگ ژو شہر میں ہو گی۔ انقرہ حکومت کی جانب سیبتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مہاجرین کی ڈیل اور ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جاری کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر بات چیت ہو گی۔
    اسرائیل کو توثیق کرنا ہی ہو گی: اقوام متحدہ

    اسرائیل کو توثیق کرنا ہی ہو گی: اقوام متحدہ

    Fri, 02 Sep 2016 16:24:58 
    جوہری تجربوں پر پابندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے قائم کیے گئے اقوام متحدہ کے ادارے نے اسرائیل اور ایران پراس حوالے سے زور ڈالا ہے۔ اس ادارے کے مطابق ان دونوں ممالک کو اس معاہدے کی توثیق کرنا ہی ہو گی۔
    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

    Fri, 02 Sep 2016 16:21:36 
    آج سے شروع ہونے والے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر ترکی اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسے موضوعات کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ اِس ضمن میں عالمی حکمتِ عملی وضع کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔
    برطانوی عوام کی اکثریت برقعے پر پابندی کے حق میں، عوامی جائزہ

    برطانوی عوام کی اکثریت برقعے پر پابندی کے حق میں، عوامی جائزہ

    Fri, 02 Sep 2016 16:19:11 
    برطانیہ میں کرائے گئے ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت ملک میں برقعے پر مکمل پابندی چاہتی ہے۔ برُقینی پر پابندی کو بھی عوامی مقبولیت حاصل ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والے اس عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں جتنے عوام برقعے کا حق میں ہیں، اس سے دگنی تعداد میں اس کے مخالف ہیں،
    مشرقی یوکرائن میں فائربندی پر عمل کر رہے ہیں: روس نواز باغی

    مشرقی یوکرائن میں فائربندی پر عمل کر رہے ہیں: روس نواز باغی

    Fri, 02 Sep 2016 16:15:26 
    یوکرائن اور روس نواز باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز کہا گیا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں فائربندی پر مکمل عمل درآمدکیاجارہا ہے۔ تشدد کی شدید لہر کے بعد فریقین کی جانب سے فائربندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
    روہنگیا افراد کی اسمگلنگ کا سرغنہ پینتیس برس کے لیے جیل میں

    روہنگیا افراد کی اسمگلنگ کا سرغنہ پینتیس برس کے لیے جیل میں

    Fri, 02 Sep 2016 16:13:41 
    تھائی لینڈ کے ایک شخص کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں عدالت نے پینتیس برس کی قید سزا کا حکم سنایاہے۔یہ اسمگلر روہنگیا افراد کو ملائیشیا پہنچانے کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری رکھے ہوئے تھا۔تھائی لینڈ کے صوبے پک پھانانگ کی ایک عدالت نیسُونند سائنگ تھونگ کو پینتیس برس قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
    روس شام میں کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے:ہیومن رائٹس واچ

    روس شام میں کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے:ہیومن رائٹس واچ

    Fri, 02 Sep 2016 16:10:33 
    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس شام میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں چار سو سے زائد ہلاکتیں، ممنوع قرار دیے گئے اسے ہتھیار کی وجہ سے ہوئیں۔
    ٹرمپ کی طرف سے امیگریشن مخالف ایک اور سخت بیان

    ٹرمپ کی طرف سے امیگریشن مخالف ایک اور سخت بیان

    Fri, 02 Sep 2016 16:08:05 
    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے دورے کے بعد بدھ کے روز امیگریشن مخالف مزید سخت انتباہ جاری کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے کبھی بھی قانونی حیثیت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
    دفعہ ۔370 قومی اتحاد میں رکاوٹ:اس میں ترمیم کرو اور کشمیر میں بندوق کا راج بند کرو

    دفعہ ۔370 قومی اتحاد میں رکاوٹ:اس میں ترمیم کرو اور کشمیر میں بندوق کا راج بند کرو

    Fri, 02 Sep 2016 16:05:11 
    اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین اور پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے کشمیر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی پارلیمنٹ سے وادی میں امن کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے اور تمام وادی کشمیر میں بند، مظاہروں، فائرنگ اور افرا تفری کی وجہ سے انصاف سے محروم بچوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔