Sat, 03 Sep 2016 01:37:39
کالا ہانڈی میں دانا مانجھی کے معاملے کو گزرے ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہے کہ اڑیسہ میں ایک اور شخص کو اپنی سات سالہ بیٹی کی لاش کو ہاتھوں میں اُٹھا کر کئی کلومیٹر تک پیدل چلنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ جس ایمبولینسوں میں وہ سوار تھے اس نے مبینہ طور سے انہیں بیچ راستے میں ہی اتار دیا تھا۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 01:04:01
ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے روندرا بھون، بھوپال میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کی خصوصیت یہ ہیکہ یہ مختلف مذاہب، طبقات اور زبان بولنے والوں کا ملک ہے۔ملک میں مختلف مذہبی،لسانی اکائیوں اور قبائل کو مذہبی اور انکے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی دستوری آزادی دی گئی ہے۔ اسلام کے عائلی قوانین کی بنیاد قرآن و حدیث کے احکامات پر مشتمل ہے۔ اسلام
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:58:21
کشمیر میں آج حکام نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو پانچ نیوز چینلز نشر نہ کرنے کی ہدایت دی کیونکہ ان کے پروگرام بدامنی کا سامنا کر رہی وادی میں مبینہ طور پر قانون نظام کا مسئلہ پیدا کر رہے تھے اور ملک کی خودمختاری کے خلاف دشمنی کو فروغ دے رہے تھے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:52:57
اراضی گھپلے میں الجھے ریاست کے چیف سکریٹری اروند جادھو کے معلق مستقبل کو دیکھتے ہوئے ان کے جانشین بننے کیلئے سینئر آئی اے ایس عہدیداروں میں ابھی سے رسہ کشی کافی شدت اختیار کرچکی ہے۔ 30 ستمبر کو ویسے بھی اروند جادھو اپنی سرکاری خدمات سے سبکدوش ہوجائیں گے، یا پھر اس سے پہلے اراضی گھپلے میں ان کے ملوث ہونے کا ثبوت باہر آیا یا پھر کوئی قانونی کارروائی ہوئی تو انہیں استعفیٰ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:48:34
برہت بنگلو رمہانگر پالیکے میں اقتدار پر قبضے کیلئے جنتادل (ایس) کانگریس سے اپنا اتحاد برقرار رکھے گی یا اس اتحاد کو توڑ کر بی جے پی سے ہاتھ ملالے گی یہ فیصلہ کل لیا جائے گا۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:41:13
دریائے مہادائی سے کرناٹک کو پانی کی فراہمی کے مسئلے پر مسٹر آ روی دیش پانڈے نے کہاکہ اس پانی کی تقسیم کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو فوراً پہل کرنی چاہئے۔ تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ طلب کرکے انہیں اس معاملے کو سلجھانا چاہئے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:33:38
ریاست میں خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے 14 اور15/ نومبر کو شہر میں خاتون صنعت کاروں کی ایک بڑی کانفرنس تھنک بگ کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ بات آج وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہی۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:26:11
سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں اور نائب چیرمینوں کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی طرف سے اتفاق رائے سے تیار شدہ بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست سمیت دونوں رہنما آج دہلی پہنچ گئے۔
View more
Sat, 03 Sep 2016 00:17:18
مرکزی حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کی مذمت کرنے اور مجوزہ روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کی مخالفت کیلئے ملک بھر کی مزدور یونینوں کی طرف سے آج ایک روزہ عام ہڑتال کا اثر بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔ ملک بھر میں 18/ کروڑ سے زائد مزدوروں نے ہڑتال میں حصہ لے کر مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy