Fri, 02 Sep 2016 15:52:46
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی کرد ملیشیا ابھی دریائے فرات کے مشرق میں واپس نہیں گئی ہے۔ ایردوآن نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ کرد جنگجو ترک فوج کی کارروائی کی وجہ سے پسپا ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:50:24
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں آج ہونے والے ایک خودکش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق وکلا اور پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے عدالتی کمپلیکس کے باہر خودکش حملے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:45:49
سماج اور ملک کے خلاف بیانات دینے کا الزام لگاکر سابق رکن پارلیمان رمیاعرف دویا اسپندنا کے خلاف بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے ضلع پولیس کے اعلیٰ افسر سے شکایت کی ہے، تعلقہ کے مارچاکناہلی گرام پنچایت کے صدر پٹ سوامی، سداراجو گوڈا، کمار سوامی، نوین کمار، ایچ این منجو ناتھ، دھننجئے، ہوسہلی شیو، اویناش، بی ہونپانامی افراد نے شکایت کی ہے،
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:41:04
بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے ) نے خالی سائیٹوں پر جرمانہ کی رقم میں 50فی صد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔پلاٹ مالکان کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد چہارشنبہ31اگست کو یہ فیصلہ کیا گیا ۔ بی ڈی اے 30؍ اپریل2016، سے خالی سائیٹوں پر یہ جرمانہ وصول کررہا تھا ۔
View more
Fri, 02 Sep 2016 15:35:27
حلقہ چامراج پیٹ کے رائے پورہ وارڈ کی حدودد میں میسور روڈ سرسی سرکل تا جامع مسجد گوری پالیہ مین روڈ، 70لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر شدہ جدید فٹ پاتھ کاآج مےئر منجوناتھ ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مےئرمنجوناتھ ریڈی نے کہاے کہ عوام کی سہولت کیلئے تعمیر کئے جانے والے فٹ پاتھ پر ترکاری ،سبزی ،اور پھل فروخت کرنے والے بیوپاریوں نے قبضہ کر رکھا تھا ،
View more
Thu, 01 Sep 2016 21:42:18
سولیا تعلقہ کے پیرو واجے بیلارے نامی مقام پر واقع کے شیورام کارنت گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کی مخالفت کرتے ہوئے یہاں کے ہندتووادی تنظیم سے وابستہ طالب علموں نے یونیفارم کے ساتھ زعفرانی شال اوڑھ کر کالج میں آنا شروع کیا ہے اور یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ جب تک کالج میں حجاب کی پابندی کرنے مسلم طالبات کے خلاف کالج پرنسپال کی جانب سے ضابطے کی کارروائی نہیں
View more
Thu, 01 Sep 2016 21:23:58
ڈائریکٹر جنرل و انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر اوم پرکاش نے اپنے چھوٹے موٹے مسائل میڈیا کے سامنے رکھنے کے خلاف پولیس افسران کووارننگ دی ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر محکمہ کی طرف سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 20:49:25
منگلورو یونیورسٹی کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ طور پرموبائل کیمرہ پائے جانے کا ایک حیران کردینے والا سنسی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ خواتین کے بیت الخلا میں کیمرے کی موجودگی کا پتہ 24/اگست کو ہی چلاتھا مگر یہ بات اس وقت عام ہوگئی جب 31/اگست کویونیورسٹی سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں اس موضوع پر بحث و گفتگو ہوئی۔
View more
Thu, 01 Sep 2016 20:21:15
اضافی مدیر اعلی انجمن حامی المسلمین کے منصب پر منتخب عزیزم إسحاق شاہ بندری، ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور اسکول کے ساتھی، نہایت سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ چونکہ انہوں نے انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ایس ایس ایل سی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شہر بنگلور میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے اچھی کمپنی کی نوکری جوئن کر لی تھی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy