Sun, 04 Sep 2016 15:52:08
سوشل میڈیا پر اور شامی کارکنان کے درمیان ایک معروف ترین کرد خاتون جنگجو کے مارے جانے کی خبر گردش کرتی رہی جوگزشتہ جمعرات کو شام کے شہر جرابلس کے قریب جھڑپوں میں ہلاک ہوئی۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:49:54
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے شہر ہانگجو میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔آج اتوار کے روز منعقد ہونے والےG20کے ممبر ممالک کے اجلاس سے قبل ترک صدراورشہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:48:18
امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ بات چیت شام میں لڑائی کی کارروائیاں روکنے کے لیے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کا راستہ ہوگی۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان خطرناک اختلافات کے باعث مذاکرات دشوار ہیں۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:44:52
سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے متصل شہر نجران میں جبل المخروق کے ساتھ پھیلے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپخانے سے حملہ کر کے دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:42:25
شام کی اعتدال پسند اپوزیشن قوتوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ شام کا تنازع پرامن طریقے اور بات چیت سے حل کرناچاہتے ہیں مگر عبوری حکومت میں بشارالاسد کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:40:35
ایک کوٹہ سسٹم کے تحت یورپی یونین رکن ممالک میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے بارے میں ہنگری میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں ایک ماہ رہ گیا ہے۔ اس تناظر میں ہنگری حکومت اپنی مہاجرت مخالف مہم میں تیزی لے آئی ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:38:05
سابق اُزبک صدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو کریموف کے انتقال کی خبر کی تصدیق کے بعد اُن کے جسد خاکی کو اُن کے آبائی شہر سمر قند پہنچایا گیا، جہاں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔روسی نیوز ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق کریموف کی تدفین کے موقع پر اُزبکستان کے وزیر اعظم شوکت مرزییف نے ایک جذباتی بیان میں کہاکہ ہمارے عوام اوراُزبکستان کو ایک ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:36:26
انگیلامیرکل کے گزشتہ برس کے فیصلے کے بعد مہاجرین کے لیے جرمنی کی سرحدیں کھُل گئی تھیں۔ تاہم بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد کا مسئلہ جرمنی کی شمال مشرقی ریاست میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کے لیے مسائل کھڑے کر سکتاہے۔
View more
Sun, 04 Sep 2016 15:34:12
ترکی نے شام کے شمال میں ایک نئے محاز کا آعاز کر دیا ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شام میں زمینی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین کارروائی کیلیس صوبے میں کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy