ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ملائشیا میں زیکا وائرس کے نئے کیسز

    ملائشیا میں زیکا وائرس کے نئے کیسز

    Mon, 05 Sep 2016 15:39:08 
    ملائیشیا کے حکام نے ملک میں زیکا وائرس کے نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کے دوسوسے زائدکیس پڑوسی ملک سنگاپور میں بھی سامنے آ چکے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ زیکا وائرس جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ زیکا وائرس مچھر سے پھیلتا ہے اور حاملہ خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔
    صوبائی انتخابات میں شکست کی ذمے دار میرکل ہیں

    صوبائی انتخابات میں شکست کی ذمے دار میرکل ہیں

    Mon, 05 Sep 2016 15:36:43 
    جرمن ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا کے انتخابات میں مہاجرین مخالف جماعت نے چانسلر انگیلا میرکل کی سی ڈی کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نتیجے پر میرکل کو اپنی جماعت کے ارکان اور مخالفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
    کینیڈامیں ہیلی کاپٹرتباہ، 2افراد ہلاک

    کینیڈامیں ہیلی کاپٹرتباہ، 2افراد ہلاک

    Mon, 05 Sep 2016 15:32:56 
    کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں2افراد ہلاک ہوگئے۔کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بیلٹن(Campbellton)میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار2افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے روٹ سے باہرہوجانے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
    مہاجرین مخالف جماعت کے ہاتھوں میرکل کی جماعت کو شکست

    مہاجرین مخالف جماعت کے ہاتھوں میرکل کی جماعت کو شکست

    Mon, 05 Sep 2016 15:30:11 
    جرمن کی ایک شمالی مشرقی ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں مہاجرین مخالف سیاسی جماعتAfDنے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو شکست دے دی ہے۔آج ہونے والے انتخابات کے بارے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین اب ریاست میکلن بُرگ ویسٹرن پومیرینیا میں دوسری کی بجائے تیسری پوزیشن پر چلی گ
    بھٹکل میں مندروں میں گائے کا گوشت پھینک کر فساد برپا کرنے کی سازش; مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ضلع ایس پی کو میمورنڈم

    بھٹکل میں مندروں میں گائے کا گوشت پھینک کر فساد برپا کرنے کی سازش; مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ضلع ایس پی کو میمورنڈم

    Sun, 04 Sep 2016 21:29:59 
    بھٹکل پی ایس آئی کے عہدے سے معطلی کے بعد خود ہی مستعفی ہونے والی پولیس افیسر مسز ریوتی نے سنسنی خیز انکشافات کیے تھے جس سے بھٹکل کے عوام میں خوف اور تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ریوتی نے ہوم منسٹر اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو جو خط بھیجا ہے اس میں بی جے پی کے بعض لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ مندروں میں گائے کا گوشت پھنکوانے اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔اور اس سے بھی زیا
    مچھلی مارکیٹ کے پاس واقع گٹر کی نالی میں گر کرضعیف خاتون زخمی

    مچھلی مارکیٹ کے پاس واقع گٹر کی نالی میں گر کرضعیف خاتون زخمی

    Sun, 04 Sep 2016 21:27:41 
    یہاں پر مچھلی مارکیٹ کے پاس واقع گندے پانی کی نکاسی کے نالے میں پیر پھسل کر گرنے کی وجہ سے ایک ضعیف خاتون زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
    بھٹکل میں ادارہ ادب اسلامی کا ہمہ لسانی مشاعرہ

    بھٹکل میں ادارہ ادب اسلامی کا ہمہ لسانی مشاعرہ

    Sun, 04 Sep 2016 21:15:32 
    جماعت اسلامی ہند کی جانب سے امن و انسانیت کے موضوع پرجو ملک گیر مہم چلائی جارہی ہے، اسی حوالے سے ادارہ ادب اسلامی کرناٹک(بھٹکل یونٹ) کے تحت ایک ”ہمہ لسانی مشاعرہ“ مورخہ 3/ ستمبر بروز سنیچر رابطہ ہال بھٹکل میں منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ میں اردو کے علاوہ کنڑا، ہندی اور نوائطی شعراء بھی موجود تھے۔ مشاعرہ ٹھیک 10بجے جناب مولانا سید یاسر برماور کی تلاوت کلام پاک وترجمہ سے ہوا۔ 
    چنتامنی میں بے گھر لوگوں کی نشاندہی کرکے فوراً انہیں گھرتعمیر کرکے دینےشرنیواس ریڈی کی درخواست

    چنتامنی میں بے گھر لوگوں کی نشاندہی کرکے فوراً انہیں گھرتعمیر کرکے دینےشرنیواس ریڈی کی درخواست

    Sun, 04 Sep 2016 16:11:48 
    دیہی علاقوں میں اکثر مقیم لوگوں کو گھر نہیں ہے بے گھر مقیم لوگوں کی نشاندہی کرکہ فوراََ انہیں گھر تعمیر کرکہ دیا جائے حال ہی میں ایس ۔سی اور ایس۔ٹی۔طبقہ کے لوگوں کو 18مکانات تعمیر کرکہ دیا گیا ہے
    رعیت سنگھا کے وینو تعلقہ ہسیرو سینا کے تعلقہ صدرمنتخب

    رعیت سنگھا کے وینو تعلقہ ہسیرو سینا کے تعلقہ صدرمنتخب

    Sun, 04 Sep 2016 16:08:00 
    کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھااور ہسیرو سیناکے تعلقہ صدر کے حیثیت شہر کے این این ٹی روڈ کا ساکن وینو کو منتخب کیا گیا ۔آج شہر کے پتراکرترا بھون میں میں تنظیم کے ضلعی صدر ٹی۔لکشمی نارائن ریڈی کے زیر سرپرستی میں ایک تقریب منعقدہ کی گئی تھی جس تقریب میں وینو کو چنتامنی تعلقہ صدر کے حیثیت سے منتخب کرنے کے علاوہ کئی کسانوں کوکارکنوں کے طور پر بھی چن لیا گیا ہے۔