ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    جنوبی کینرا کے حساس علاقوں میں مذہبی جلوس نکالنے کے لئے دس لاکھ روپیوں کا بانڈ دینا ضروری

    جنوبی کینرا کے حساس علاقوں میں مذہبی جلوس نکالنے کے لئے دس لاکھ روپیوں کا بانڈ دینا ضروری

    Tue, 06 Sep 2016 11:18:09 
    جنوبی کینرا کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر گلاب راؤ بورسے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ کچھ دن پہلے پولیس نے مذہبی جلوس نکالنے والے منتظمین کے لئے دس لاکھ روپوں کا بانڈ دینے کی جو شرط عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کا اطلاق اس باربعض حساس علاقوں میں گنیش کا جلوس نکالنے والوں پر ہوگا۔
    ایم کرشنپا کی ریاستی وزیر کے طور پر حلف برداری

    ایم کرشنپا کی ریاستی وزیر کے طور پر حلف برداری

    Tue, 06 Sep 2016 01:34:23 
    وزیر اعلیٰ سدرامیانے آج اپنی ساڑھے تین سال پرانی کابینہ میں معمولی توسیع کرتے ہوئے شہر کے وجئے نگر اسمبلی حلقہ کی دوسری بار نمائندگی کررہے سینئر رکن اسمبلی اور وکلیگا فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم کرشنپا کو اپنی وزارت میں شامل کیا۔
    روشن بیگ کا دورہ  ٹمکور ملتوی

    روشن بیگ کا دورہ ٹمکور ملتوی

    Tue, 06 Sep 2016 01:26:38 
    )کاویری آبی تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رونما ہونے والے ناخوشگوار حالات کے پیش نظر انٹلی جنس کے مشورہ پر وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ نے کل 6/ ستمبر کو دورہئ ٹمکور ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ کل جناب روشن بیگ شہر ٹمکور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا معائنہ کرنے کے علاوہ اپنے قلمدان کے تحت آنے والے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سن
    کاویری مسئلہ پر کرناٹک کو زبردست دھچکا؛ تمل ناڈو کو روزانہ پندرہ ہزار کیوسک پانی فراہم کرنے سپریم کورٹ نے دیا کرناٹک کوحکم؛ منڈیا میں منگل کو بند کا اعلان

    کاویری مسئلہ پر کرناٹک کو زبردست دھچکا؛ تمل ناڈو کو روزانہ پندرہ ہزار کیوسک پانی فراہم کرنے سپریم کورٹ نے دیا کرناٹک کوحکم؛ منڈیا میں منگل کو بند کا اعلان

    Tue, 06 Sep 2016 00:25:30 
     سپریم کورٹ نےکرناٹک کوپیر سے اگلے دس دنوں تک دریائے کاویری سے روزانہ 15 ہزار کیوسک پانی دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کا حکم دئے جانے کے بعد کاویری طاس کے علاقوں میں عوام اور کسانوں نے زبردست مزاحمت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھا (ریاستی کسانوں کی تنظیم) کی طرف سے جہاں کل منگل کومنڈیا بند منانے کا اعلان کیا گیا ہے،
    جے این یو میں ترکی  کے طالب علمو ں کا استقبال

    جے این یو میں ترکی کے طالب علمو ں کا استقبال

    Mon, 05 Sep 2016 20:05:53 
    ہندوستانی زبانوں کا مرکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آج ترکی سے آئے ہوئے طلبہ وطالبات کے لیے  استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر اطہر فاروقی شریک رہے  ۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر توحید خان اور بڑی تعداد میں جے این کے طلبہ و طالبات موجود تھے  ۔
    امریکی صدارتی امیدوار افغان جنگ پر بات کرنے سے گریزاں

    امریکی صدارتی امیدوار افغان جنگ پر بات کرنے سے گریزاں

    Mon, 05 Sep 2016 16:23:17 
    صدر براک اوباما کی پہلی صدارتی انتخابی مہم کے دوران، اُس وقت سینیٹر نے دلیل پیش کی تھی کہ عراق پر امریکی حملے کے نتیجے میں افغانستان کی لڑائی نظرانداز ہو رہی ہے۔سنہ2008میں اوباما نے کہا تھا کہ اور یہی وجہ ہے کہ صدر منتخب ہونے پرمیں القاعدہ اور طالبان کے خلاف لڑائی کو اولین ترجیح دوں گاجس کی وہ حقدار ہے۔آٹھ برس بعدجب افغانستان میں 100000فوج تعینات کی گئی اور پھر اسے 10000 سے بھی کم کردیا گیا،
    وطن واپسی کے لیے مناسب وقت چاہیئے:افغان مہاجرین

    وطن واپسی کے لیے مناسب وقت چاہیئے:افغان مہاجرین

    Mon, 05 Sep 2016 16:21:50 
    پاکستان سے وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں گزشتہ دو ماہ میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یعنی یو این ایچ سی آر کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں50ہزارسے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے افغانستان واپس گئے ہیں۔
    کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    کراچی میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    Mon, 05 Sep 2016 16:18:42 
    فاروق ستار نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس127کھوکھرا پار ملیر کے8ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے نئے سربراہ نے اتوار کو مذکورہ حلقے میں رابطہ مہم کے دوران کی گئی پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا۔
    ہانگ کانگ کے انتخابات میں چین مخالف امیدواروں کی بھی کامیابی

    ہانگ کانگ کے انتخابات میں چین مخالف امیدواروں کی بھی کامیابی

    Mon, 05 Sep 2016 16:17:13 
    ہانگ کانگ میں گزشتہ روز ہوئے انتخابات میں چین سے آزادی کے خواہش مند متعدد قانون ساز منتخب ہو گئے ہیں۔ ان امیدواروں کا تعلق نوجوانوں کی چین مخالف اور جمہوریت پسند تحریک امبریلا موومنٹ سے ہے۔