Mon, 10 Oct 2016 01:07:45
بی جے پی سے استعفی دینے کے ایک دن بعد نوجوت کور سدھو نے آج الزام لگایا کہ پارٹی نے ہمیشہ ان سے خاموش رہنے کو کہا اور انہوں نے جب بھی اکالی دل کے خلاف آواز اٹھائی تو پارٹی لیڈر کبھی ان ساتھ کھڑے نہیں ہوئے
View more
Mon, 10 Oct 2016 01:04:23
اجنکیا رہانے نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 188رن کی اپنی اننگز کو خاص بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ذہن میں طویل وقت تک رہے گی۔رہانے نے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ 365رن کی شراکت کی۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ شارٹ گیند بخوبی کھیلنے میں کامیاب رہے
View more
Mon, 10 Oct 2016 00:31:17
دلت لیڈر اور شمال مغرب دہلی سے بی جے پی ایم پی ادت راج نے آج یہاں نجی شعبے اور پروموشن میں ریزرویشن کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شیڈول پسماندہ تنظیموں کے آل انڈیا کنفیڈریشن کی جانب سے ملک گیر تحریک چلانے اور 28نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ریلی کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 23:02:12
بی ایس پی سپریمو مایاوتی آج کانشی رام کی 10 ویں برسی کے موقع پر لکھنؤ میں ایک بڑی ریلی کرتے ہوئے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا. بی ایس پی کا دعوی ہے کہ یہ مایاوتی کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی ہے. کانشی رام یادگار کے پاس ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے.
View more
Sun, 09 Oct 2016 22:41:19
شہر کے قریب آج ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں پانچ کارکنوں کی موت ہو گئی اور 11دیگر زخمی ہو گئے۔دھماکے سے فیکٹری کا چھوٹا سا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 16:07:36
افغان وزارت دفاع کے مطابق ملکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی صوبے بغلان میں کریش ہونے سے اس پر سوار آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچ اراکین اور تین فوجی شامل ہیں۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 16:06:05
امریکی صدر براک اوباما نے باضابطہ طور پر میانمار کے خلاف عائد تجارتی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یاد رہے کہ صدر اوباما کی جانب سے یہ اقدام میانمار کی عملی سربراہ آنگ سانگ سوچی سے ملاقات کے چند ہفتے بعد کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 16:02:21
ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی عورتوں کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کی ویڈیو سامنے کیبعد رپبلکن پارٹی کے ایک درجن کے قریب سینیئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy