Sat, 11 May 2024 10:47:26
ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان واقعات میں دو افراد ہلاک اور 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:42:57
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 10 مئی کو امیٹھی کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے لگاتار پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک تقریب میں تو انھوں نے پی ایم مودی کو بالواسطہ انداز میں یہاں تک کہہ دیا کہ ’’جو زیادہ ڈراتا دھمکاتا ہے، وہ سب سے بڑا بزدل ہوتا ہے۔‘‘
View more
Sat, 11 May 2024 10:39:39
انڈیا اتحاد کے نمائندہ وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کر شروعاتی دو مراحل کے ووٹنگ فیصد سے متعلق اپنی فکر مندی کا اظہار کیا۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے شروعاتی دو مراحل میں ووٹنگ فیصد کے حتمی اعداد و شمار بہت تاخیر سے جاری کیے گئے تھے اور ابتدائی اعداد و شمار و حتمی اعداد و شمار کے درمیان بڑا فرق (5.5 فیصد) دیکھنے کو ملا تھا۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:35:49
سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکر، دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پی شاہ اور دی ہندو کے سابق ایڈیٹر ان چیف این رام کی طرف سے دی گئی دعوت کو راہل گاندھی نے قبول کر لیا ہے۔ تینوں شخصیات نے گزشتہ روز راہل گاندھی اور نریندر مودی کو کھلی بحث سے متعلق دعوت نامہ بھیجا تھا۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:31:31
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے۔ جمعہ کی دوپہر انھوں نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس میں شرکت کی، بوقت شام بھونگیر میں جلسۂ عام سے خطاب کیا، اور پھر بوقت شب آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں تقریر کرتے دکھائی دیے۔ ہر جگہ انھوں نے پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:25:52
ہماچل پردیش میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے پر نااہل قرار دیے گئے 6 کانگریس ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ سے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے۔ ان سبھی نے 29 فروری کو اسمبلی اسپیکر کے ذریعے جاری وہپ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسپیکر نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ نااہلی کے بعد یہ تمام لوگ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:21:23
بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب عدالت نے خاتون پہلوانوں کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال معاملہ میں الزام طے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے برج بھوشن کے سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی الزام طے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 11 May 2024 10:17:20
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی انتخابی مہم میں شرکت کی غرض سے حیدرآباد پہنچے۔ اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے تلنگانہ میں پانچ میں سے چار گارنٹیوں کو پورا کیا ہے۔ ہم وہی وعدے کرتے ہیں جو پورے کر سکتے ہیں۔ ہم نے کرناٹک، ہماچل پردیش اور تلنگانہ میں کام کرکے دکھایا ہے۔ الیکشن کو طول دینے میں کوئی فائدہ نہیں، اس سے صرف کام ٹ
View more
Sat, 11 May 2024 10:13:53
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرنے والی خاتون نے انصاف کے لیے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے گزارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ صدر دروپدی مرمو سے انصاف کی اپیل کریں گی، کیونکہ انھیں کولکاتا پولیس سے مدد کی کوئی امید نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy