ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

    ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

    Sat, 11 May 2024 19:59:39 
    سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔ مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔
    لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

    لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی 150 سے 175 سیٹیں ہی جیت پائے گی! شتروگھن سنہا

    Sat, 11 May 2024 19:54:38 
    تجربہ کار سیاست داں، بالی ووڈ اسٹار اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈیا ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ 400 پار کرے گی؟ غلط ثابت ہونے والا ہے۔ اسی طرح کا نعرہ اس نے  دہلی، کرناٹک و مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے دوران بھی لگایا تھا لیکن اسے ذلت آمیز ناکامی ملی تھی
    الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

    الیکشن کمیشن کو مائیکرو مینج نہیں کرسکتے: دہلی ہائی کورٹ

    Sat, 11 May 2024 19:49:16 
    دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سنایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو مائیکرو مینج (نچلی سطح پر الیکشن کمیشن کے ایک ایک قدم پر نظر رکھنا) نہیں کر سکتا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کے جواب میں جسٹس سچن دتہ نے یہ بات کہی۔ بنچ نے کہا کہ ’’کون فیصلہ کرے گا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
     بی جے پی لیڈر دیوراجے  گوڑا  جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

    بی جے پی لیڈر دیوراجے گوڑا جنسی ہراسانی معاملے میں گرفتار

    Sat, 11 May 2024 19:34:54 
    پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
    افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

    افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

    Sat, 11 May 2024 19:31:07 
    بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

    وزیر اعظم مودی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ اقتدار کا حصول: پرینکا گاندھی

    Sat, 11 May 2024 19:25:09 
    کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی تقریروں کو کھوکھلی باتیں قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ سیاست کا استعمال صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی خدمت کے لیے۔ وہ مہاراشٹر کی نندربار لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار گووال پاڈوی کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر اعظم مودی نے ایک دن پہلے اس قبائلی اکثریتی حلقے میں ایک جلسہ
    مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے:  اروند کیجریوال

    مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے: اروند کیجریوال

    Sat, 11 May 2024 19:21:44 
    دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک مشن پورا کریں گے۔
    برازیل میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

    برازیل میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

    Sat, 11 May 2024 19:18:19 
    جنوبی برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہو گئی ہے۔
    ایس ایس ایل سی میں اقرا عربک اسکول مینگلور،  المومنات پبلک اسکول منکی اورالہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول منکی کے کافی بہتر نتائج

    ایس ایس ایل سی میں اقرا عربک اسکول مینگلور، المومنات پبلک اسکول منکی اورالہلال انگلش میڈیم ہائی اسکول منکی کے کافی بہتر نتائج

    Sat, 11 May 2024 18:38:23 
    مینگلور میں واقع اقراء عربک اسکول نے اس سال ایس ایس ایل سی میں صد فیصد کامیابی درج کی ہے تو وہیں    بھٹکل کے پڑوسی علاقہ منکی میں  واقع  المومنات پبلک اسکول اور  الہلال  انگلش میڈیم ہائی اسکول   نے ایس ایس ایل سی امتحان میں کافی بہتر نتائج دئے ہیں۔ المومنات سے اس بار 21 طالبات  ایس ایس ایل سی  امتحان میں شریک ہوئیں تھیں، تمام 21 کامیاب رہیں۔ اس طرح نتیجہ صد فیصد رہا۔ اسکول کی  چھ طالبات نے امتیاز