Sun, 12 May 2024 18:39:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے پی ایم مودی سے بحث کی دعوت قبول کرنے کے بعد ابھی بی جے پی بغلیں ہی جھانک رہی تھی کہ کانگریس نے ایک ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے مزید حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے کانگریس نے اپنی حصہ داری کی گارنٹی کے حوالے سے مردم شماری کرانے کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کے ذریعے مرکزی حکومت کے خلاف اٹھائے جانے والے کانگریس کے سوالات عوام میں کافی مقبولیت
View more
Sun, 12 May 2024 18:32:44
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر پیر (13 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس عرضداشت کے ذریعے سورین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت کو مسترد کر دیا تھا۔
View more
Sun, 12 May 2024 18:26:04
لوک سبھا انتخابات میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل کانگریس ملک بھر میں مسلسل ریلیاں کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں بہار کے سمستی پور اور مظفر پور میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ اس ریلی کے دوران کھرگے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی گئی، جس کے بعد کانگریس نے بی جے پی پر کئی سوالات کیے ہیں۔
View more
Sun, 12 May 2024 18:20:44
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عبوری ضمانت ملنے اور تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو تنقید ہدف بنایا اور کہا کہ دہلی اور پنجاب کی حکومتوں کو گرانے کی اس کی سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 12 May 2024 18:10:00
لوک سبھا کے چوتھے مرحلے میں پیر (13 مئی) کو مغربی مہاراشٹر کے علاقے کی پانچ، شمالی مہاراشٹر کے علاقے کی تین اور مراٹھواڑہ علاقے کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
View more
Sun, 12 May 2024 17:59:43
دبئی سے منگلورو اُڑان کے دوران فلائٹ میں بدتمیزی کرنے والے مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی گرفتار کرلیا گیا اور اُس کے خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔
View more
Sun, 12 May 2024 17:48:49
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک میں 3 جون کو ہونے والی چھ میں سے پانچ قانون ساز کونسل سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Sun, 12 May 2024 12:58:19
ہاتھرس میں اکٹوبر 2020ء میں مسعود احمد کو یو اے پی اے اور ای ڈی کیس میں صحافی صدیق کپن اور دیگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ مسعود کو ساڑھے تین سال متھرا جیل میں سنگین الزامات کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر رہا کیا گیا۔
View more