Wed, 15 May 2024 11:11:39
بھیما-کوریگاؤں تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے سماجی کارکن گوتم نولکھا کو ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گوتم نولکھا کی عمر کو توجہ میں رکھتے ہوئے اور کیس میں جاری ٹرائل کے جلد پورا نہ ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت دی جا چکی ہے۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:08:31
ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے دہلی میں موسم کو معتدل بنا دیا تھا لیکن اب شدید گرمی شروع ہونے والی ہے۔
View more
Wed, 15 May 2024 11:04:44
سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ وقت سے عدالتی حراست میں جیل میں بند سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہائی کورٹ کے 3 مئی کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
View more
Tue, 14 May 2024 09:44:21
ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح بورڈ کے نیچے ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 14 May 2024 09:20:11
چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
View more
Mon, 13 May 2024 19:50:17
حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر برقع پوش کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ویڈیو میں وہ مسلم خواتین کو شناختی کارڈ اور اپنا چہرہ دکھانے کے لیے مجبور کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اسی بدسلوکی کے الزام میں ان
View more
Mon, 13 May 2024 18:31:17
اوپلا گیٹ کے قریب آج صبح ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان پیش آئے تصادم کی وجہ سے بس ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
View more