ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    گلف سے مزید بھٹکلی  اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ  کامیابی کی خبریں

    گلف سے مزید بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی کی خبریں

    Thu, 16 May 2024 23:29:27 
    گریڈ 12 امتحان میں دبئی سے محمد سیف سلمان دامودی، کویت سے حنین ہاشم معلم اور مسقط سے یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری کی امتیازی نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی کی خبر شائع ہونے کے بعد اب ابوظبی سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ بنت فُضیل  مصباح نے بھی امتیازی نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ 
    بھٹکلی طالبہ کی کویت میں امتیازی کامیابی

    بھٹکلی طالبہ کی کویت میں امتیازی کامیابی

    Thu, 16 May 2024 20:17:34 
    بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے سابق صدر و سابق جنرل سکریٹری اور جماعت کے سرگرم رکن محمد ہاشم معلم کے دُختر حنین ہاشم معلم نے کارمل اسکول کویت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے سی بی ایس ای  XII  میں 92.80 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ اس ہونہار طالبہ نے انفارمیٹکس پریکٹس کے ایک سبجیکٹ میں 99  فیصد مارکس لئے ہیں۔
    مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنی تو ترنمول کانگریس باہر سے حمایت کرے گی: ممتا بنرجی

    مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنی تو ترنمول کانگریس باہر سے حمایت کرے گی: ممتا بنرجی

    Thu, 16 May 2024 18:52:23 
    وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ترنمول کانگریس حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرے گی ۔
    لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

    لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

    Thu, 16 May 2024 18:27:51 
    سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے!‘‘
    بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

    بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

    Thu, 16 May 2024 16:49:08 
    ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے۔
    شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

    شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

    Thu, 16 May 2024 16:45:16 
    سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
    ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

    ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

    Thu, 16 May 2024 16:35:31 
    دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے۔
    1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

    1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

    Thu, 16 May 2024 12:51:12 
    حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔
    سواتی مالیوال کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، سنجے سنگھ کا دعویٰ

    سواتی مالیوال کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، سنجے سنگھ کا دعویٰ

    Thu, 16 May 2024 12:49:25 
    سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سواتی مالیوال ان سے ملنے اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران سی ایم کے پی ایم ویبھو کمار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال ان کے پی اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔