Sat, 18 May 2024 11:44:24
ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا ہے۔ مہاراشٹر ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا جنہوں نے اس پارٹی کو توڑنے
View more
Sat, 18 May 2024 11:40:15
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں مل سکی۔ سورین نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے انتخابی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ وقت کی کمی کے سبب اس پر تفصیلی سماعت ممکن نہیں۔ عدالت کی جانب سے ای ڈی کو پیر، 20 مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا
View more
Sat, 18 May 2024 11:30:47
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی میں ’سلینڈر‘ والے لوگ اب ’سرینڈر‘ کر رہے ہیں۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنہوں نے 13 روپئے کلو میں چینی نہیں دی ہے اسے امیٹھی کے لوگ ووٹ نہیں دیں گے،
View more
Sat, 18 May 2024 11:26:51
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز میں انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر اسکیم کو کوڑے دان میں میں پھینک دیا جائے گا۔ شہید کی ایک ہی قسم ہوگی اور سب کو پینش ملےگی۔ وہ اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا حلقے میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں 42 سال پہلے جب پہلی بارامیٹھی آیا تھا تو اس وقت 12 سال کا بچہ تھا۔ میں اپنے والد کے ساتھ یہاں آیا تھا۔ میں نے سیاست
View more
Sat, 18 May 2024 11:12:09
عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمان سواتی مالیوال کی جانب سے کیجریوال کے پرسنل سیکریٹری ویبھوکے خلاف مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی شکایت درج کرانے کے بعد دہلی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس نےجمعرات کو سواتی کا میڈیکل چیک اپ کروایا اور جمعہ کو انہیں لے کر کیجریوال کے گھر گئی۔
View more
Sat, 18 May 2024 11:06:07
سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے یعنی سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔
View more
Sat, 18 May 2024 11:03:54
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے ہر ایک ووٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی شروع کردی جائے گی۔
View more
Sat, 18 May 2024 11:00:30
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات میں لوگوں تک اپنی بات پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی سے ہر کوئی متاثر ہے اور لوگ بی جے پی کی 10 سال کی حکومت سے ناراض ہیں۔
View more
Fri, 17 May 2024 20:28:17
گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy