Thu, 29 Jun 2017 16:06:05
شام میں جاری جنگ کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں داعش کے زیر انتظام علاقے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30عام شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:02:18
بھٹکل کے مختلف علاقوں میں آج جمعرات تحصیلدار کی قیادت میں تمباکو اور تمباکو سے بنی چیزیں بیچی جانے والی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور جن دکانوں پر یہ چیزیں پائی گئیں، اُنہیں وارننگ کے ساتھ معمولی جرمانہ عائد کیا گیا، اس تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف وارننگ اور معمولی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اگر اس پر فوری روک نہیں لگائی گئی تو آئندہ قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:01:52
فلسطینی تنظیم حماس نے مصر اور غزہ کے درمیان سرحد پر سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے 12کلو میٹر کے علاقے پر سیکیورٹی بفر زون کے قیام کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:58:00
خلیجی ریاست قطر اور لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کیدرمیان مراسم پرانے ہیں۔ مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ خلیجی بحران کے موقع پر حزب اللہ خلیجی خطے کی سلامتی کو قطر کے راستے نقصان پہنچا سکتی ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:54:22
لیبیا میں القاعدہ کے ایک وفادار مسلح عسکری گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک قافلے کو تیونس سے طرابلس آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنایا اور عالمی ادارے کے سات کارکنان کوکئی گھنٹے یرغمال بنانے کے بعد انہیں رہا کردیا۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:51:13
ٹرمپ پچھلے کئی عرصے سے مختلف سکینڈلز اور تنقیدی خبروں کی زد میں ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد بھی خواتین کے ساتھ فلرٹ کرنے کی انکی عادت ختم نہیں ہو سکی ۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:10:56
پاکستانی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق اسلام آباد حکومت کو چین پاکستان اقتصادی راہ داری کی تعمیر میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔اس منصوبے کو پاکستان کی اقتصادیات میں بہتری کی ضمانت قرار دیا جا رہا ہے،
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:07:14
چین کی ایک ہوائی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی میں ایک عمررسیدہ توہم پرست مسافر نے خوش قسمتی کے لیے جہاز کے انجن میں سکے پھینکے جس سے پرواز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy