Tue, 22 Aug 2017 12:31:02
کانگریس صدر سونیا گاندھی سے پیر کو گجرات کے پارٹی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور سونیا نے کہا کہ انہیں گجرات کو مہاتما گاندھی کے نظریے کے مطابق بنانے کے لئے محنت کرنی چاہئے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 12:16:13
راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے دو باغی اراکین اسمبلی کے ووٹ غلط قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے والے بی جے پی امیدوار بلونت سنگھ راجپوت کی درخواست پر گجرات ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو آج نوٹس جاری کیا۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 12:13:44
سوجن اسکینڈل پر سیاست بہار میں گرم ہے۔پیر کو وزیر اعلی نتیش کمار نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ اگر کورٹ تحقیقات کی نگرانی کرے تو ریاستی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 12:07:00
مالیگاؤں2008بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی ضمانت پر رہائی کی سپریم کورٹ میں متاثرین کی جانب سے مخالفت کرنے والی غیر سرکاری تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے آج سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے کرنل پروہت کو دی جانے والی ضمانت دراصل مرکزی و ریاستی حکومت کی غلط پیروی کا نتیجہ ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 11:55:09
ہند-چین سرحد پر سرحد کی حفاظت کرنے والے آئی ٹی بی پی کے 1654عہدیداروں اور اہلکاروں کی ترقی دی گئی ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گیان بھون میں منظم پروگرام میں رینک لگاکر افسران کو ترقی دی ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 11:48:05
سپریم کورٹ نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ اسکیم پر تحقیقات مکمل نہ ہونے پر سی بی آئی کولتاڑا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہم سی بی آئی کووقتافوقتاٹوکا لیکن ایسا نہیں لگتا کہ تحقیقات ختم ہوجائے گی۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 11:44:28
دہلی یونیورسٹی کے تحت آنے والے ہندو کالج نے گرلز ہاسٹل کی فیس زیادہ ہونے اور بہت سے دوسرے امتیازی قوانین کی شکایت کے بعد دہلی خواتین کمیشن نے یو جی سی کے سیکرٹری کو سمن بھیجا ہے اور انہیں کمیشن کے سامنے 28اگست کو پیش ہونے کو کہا ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 11:38:05
تملناڈو کے ہر کونم میں موجود انڈین نیوی کیمپس میں گھس کر ایک افسر کی پستول چھین کر اسے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 4؍بین ریاستی چور اور مکانوں میں چوری کرنے والے 3؍ملزمین کو ساؤتھ۔ ایسٹ ڈویژن پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50؍لاکھ روپئے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کرلیا ہے۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 11:04:32
ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگاریڈی نے کہاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے ملازمین کی کئی دنوں سے بین کارپوریشن تبادلوں کی مانگ کررہے ہیں، یہ اقدامات گنیش تہوار سے قبل شروع کردیئے جائیں گے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy