Mon, 21 Aug 2017 10:54:14
بی جے پی صدر امت شاہ نے پارٹی کی حکومت والی ریاستوں میں چل رہی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے اگلے ہفتے وزرائے اعلی کی میٹنگ بلائی ہے۔
View more
Mon, 21 Aug 2017 10:46:25
راشٹریہ جنتا ڈال صدر لالو یادو کی دولت کی ایک اور کہانی کوسشیل مودی نے اجاگرکیا ہے۔اس بار بہار کے نائب وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر سشیل مودی نے لالو پر الزام لگایا ہے
View more
Mon, 21 Aug 2017 10:29:45
شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی ٹریفک لوگوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت ضروری اقدامات کررہی ہے، اس کے باوجود بہت ساری خامیاں ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے،
View more
Mon, 21 Aug 2017 03:40:46
حضرت مولانا مفتی محمّد اسماعیل صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں و رکن شوری دار العلوم دیوبند) نے ملک کی مختلف ریاستوں میں آئے سیلاب سے جو لوگ متاثر ﮨﻮئے ہیں ان کے لئے دعاء کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہےکہ اللہ رب العزت کی مصلحت وہی بہتر جانتا ہے، لیکن انسان ہونے کے ناطے ہمیں اپنے ایمان والے بھائیوں کی تکالیف کا اندازہ ہونا چاہئے اور ہمیں کم از کم ان کے لئے عافیت کی دعا کرنا چاہیے.
View more
Mon, 21 Aug 2017 03:26:25
کانگریس نے ہفتہ کو کلنگ۔ اتکل ایکسپریس کے پٹری سے تیرہ ڈبے اترنے کی وجہ سے 23مسافروں کی موت اور 97افراد زخمی ہونے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو ریلوے حادثوں کی حکومت قرار دیا ہے۔کانگریس نے ریلوے حادثوں کا ریکارڈ بنانے والی مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں بی جے پی اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے اب تک 27ریل حادثے ہو چکے ہیں۔ان حادثات میں، 259مسافر ہلاک ہوئے اور 899زخمی
View more
Mon, 21 Aug 2017 03:13:28
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے کیرلا میں جارحانہ توسیع مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ سال 2019تک ریاست میں اپنے کارکنوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچا سکے۔آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار جے نندکمار نے دعوی کہ آر ایس ایس کارکنوں پر حملوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ تنظیم کیرالہ میں پورے معاشرے کی ہمہ جہتی ترقی کے اپنے مشن پر اٹل ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے ملک اور
View more
Mon, 21 Aug 2017 03:09:59
مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے گورکھپور واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔جیٹلی نے کہا کہ گورکھپور جیسے شرمناک واقعات نہیں ہونے چاہئے۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی معصوم بچوں کی اموات نے ہر کسی کو جھنجھوڑ دیا تھا۔گیس کی کمی کی وجہ سے، 2دن میں تقریبا 30بچے مر گئے،موت کاسلسلہ ابھی تک رک نہیں آیا ہے،اگست میں 203افراد ہلاک ہوئے۔تازہ ترین اعداد و شمار میں،یکم اگست سے 17اگست کو بی
View more
Mon, 21 Aug 2017 02:56:46
سرسی کی سہیادری کالونی کے پاس واقع 3نمبر اسکول کے قریب تین افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کردیا۔پرتھوی نارویکر کی طرف سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق جب دوپہر کے وقت وہ پیدل چلا جارہاتھا تو کار میں آنے والے تین لوگوں نے اسے گھیر لیا اور ہاتھ میں لوہے کا پنچ پہن کر اس کے سر پرمارنے کے بعد اسے قریب کے نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
View more
Mon, 21 Aug 2017 02:53:35
عوامی جگہ پر جوئے بازی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا بو ل کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ ڈانڈیلی شہر کے سومانی سرکل کے پاس پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy