Thu, 31 Aug 2017 10:37:32
برہماور کے قریب کپاس سے لدے ہوئے ایک ٹرک میں اس وقت آگ لگ گئی جب سڑک سے گزرنے والی بجلی کا تار کپاس کے لوڈ سے ٹکرا گیااور شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔
View more
Thu, 31 Aug 2017 10:22:59
شیری بیڈو کے مقام پر آدرش اسپتال سے واپس آنے والے مسافروں کے رکشہ کو تیز رفتارپرائیویٹ بس نے زوردار ٹکر ماری جس سے رکشہ الٹ گیا اور اس میں موجود ایک خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 30 Aug 2017 22:28:39
شہر میں صفائی کارکنوں کی کم تعداد کے متعلق آج برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی ماہانہ میٹنگ میں معاملہ اٹھایا گیا اور شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود ہر سات سو افراد کیلئے ایک صفائی کارکن کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیاگیا۔ کونسل میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 7 ؍ ستمبر سے شہر میں خاکروبوں کی تعداد گھٹ جائے گی اور ان کا اوسط سات سو افراد کیلئے ایک کارکن تک محدو
View more
Wed, 30 Aug 2017 22:20:26
شہر بھر میں متعدی امراض کا پھیلاؤ بے قابو حدوں تک بڑھتا جارہاہے۔ ڈینگو ، چکون گنیا اور وائرل بخار میں مبتلا مریضوں سے شہر کے تقریباً تمام اسپتال بھر چکے ہیں۔ کسی بھی اسپتال میں مریضوں کیلئے بستر خالی نہیں ہے، لیکن اس سے نمٹنے کیلئے جو فوری ہنگامی اقدامات درکار ہیں وہ نہیں ہو پائے ہیں۔
View more
Wed, 30 Aug 2017 22:13:49
ریاست میں لنگایت فرقہ کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے لنگایت مٹھوں کے سربراہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کسی مقام اور مرتبے کی آس میں نہیں بلکہ اپنی خودداری کیلئے کررہے ہیں۔
View more
Wed, 30 Aug 2017 22:07:04
محکمۂ انکم ٹیکس نے ایک بار پھر وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کو نشانہ بنانے کا سلسلہ آگے بڑھادیا ہے، آج ڈی کے شیوکمار کے اقرباء میں شمار کئے جانے والے ایک کانگریس لیڈر اور کے پی سی سی سکریٹری وجئے ملگند کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، اس کے علاوہ ڈی کے شیوکمار کے پرائیویٹ سکریٹری بی ایس سریدھر اور چند کمپنیوں پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپے مارے ۔
View more
Wed, 30 Aug 2017 22:02:17
آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کو مستعد کرنے کے سلسلے میں آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے وینو گوپال نے جائزہ میٹنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ آج دوپہر کے پی سی سی دفتر پہنچتے ہی وینو گوپال نے سب سے پہلے کے پی سی سی پسماندہ طبقات شعبہ اور کے پی سی سی اقلیتی شعبہ کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور ریاست میں حکومت کی طرف سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے ان دونوں شع
View more
Wed, 30 Aug 2017 21:59:21
عید قرباں مسلمانوں میں جذبۂ ایثار وقربانی کے اظہار کا پیغام دیتی ہے۔ اس عید کے ذریعہ دیگر برادران وطن کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو یہ خاص طور پر یقینی بنایا جائے۔ یہ بات ریاستی جنتادل (ایس) کے جنرل سکریٹری انور شریف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔
View more
Wed, 30 Aug 2017 21:54:46
شہر کے جے سی نگر اور کاول بائرسندرا علاقہ کے درمیان فوجی حکام کی طرف سے متنازعہ زمین پر تعمیراتی کام شروع کئے جانے کے سبب آج کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔حالات کو قابو میں کرنے پولیس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy