Sun, 28 Jan 2018 20:41:39
طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت میں آج اتوار کو یہاں نئی دہلی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ویمنس وینگ کا ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین نے ایک آواز ہوکر کہا کہ شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلاق ثلاثہ کا جو بل حکومت پیش کررہی ہے، اُسے واپس لیا جائے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 15:12:50
قریبی علاقہ بنٹوال کے تمبے دیہات کی نیتراوتی ندی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت سواد ابن سلیمان اور رملان ابن ابراہیم کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ دونوں کی عمر لگ بھگ تیس سال بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 14:40:16
کمٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی سرسی میں اُس وقت موت واقع ہوگئی جب اُس کی بائک سرسی کے امن ہلّی میں ایک لاری سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار کمٹہ کا ہی ایک دوسرا شخص بھی شدید زخمی ہوا ہے، جسے سرسی سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 14:07:24
بھٹکل میں آئے روز چوری کی وارداتیں پیش آرہی ہیں، تازہ واقعہ مدینہ کالونی میں آج اتوار کومنظر عام پر آیا ہے جس میں چوروں نے گھرکے اندر گھس کر تمام الماریاں اور بیگوں کو کھول کر چھان مارا ہے اور قریب دس ہزار نقد رقم پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے۔ گھر میں سونے کے زیورات یا دیگر بڑی رقم نہیں رکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے چوروں کے ہاتھ زیادہ کچھ نہیں لگ سکا ۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 13:07:26
آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ قانون سماجی برائیوں کا حل نہیں ہے۔وہیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ تین طلاق بل کو مسلم مردوں کو جیل بھیجنے کی ایک سازش بتایاہے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 13:03:40
ڈاؤس میں منعقد ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوری اور ترقی پذیر ہندوستان کی جھلک پیش کی توریزرو بینک کے سابق گورنررگھو رام راجن نے سوال اٹھا دئیے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 12:52:53
کرناٹک میں ’معصوم اقلیتوں‘کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے سے متعلق سرکلر کے بعد بی جے پی نے گرچہ حکمراں کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا ہو، لیکن کانگریس نے اسے بی جے پی کی کم علمی قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 28 Jan 2018 12:46:14
مرکزی وزیر برائے آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کسان روایتی فصلوں کی جگہ زیادہ منافع دینے والی فصلوں کی کاشتکاری کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy