Wed, 07 Mar 2018 20:03:14
سابق ایم ایل اے اور حال ہی میں شامل ہونے والے جے ڈی ایس لیڈر آنند اسنوٹیکر نے الزام لگایا ہے کہ اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے نام پر ایک زمانے سے ضلع کے ساحل پر اپنی جھونپڑیاں بناکر زندگی گزارنے والے غریبوں کا آسرا چھین رہے ہیں اور مالداروں کو تجارت کا موقع فراہم کررہے ہیں۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 15:31:20
تریپورہ میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد لینن کی مورتی گرائے جانے کے بعد مجمسے توڑنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے. تریپورہ سے شروع ہوا یہ سلسلہ تامل ناڈو اور کولکتہ ہوتے ہوئے اب اتر پردیش تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع سے ملی خبر کے مطابق یوپی کے میرٹھ میں بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی توڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 15:20:12
ہندوستان کے شمال مشرق میں بائیں بازو کا گڑھ سمجھے جانے والی ریاست تریپورا کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد انقلاب روس کے ہیرو ولادیمیر لینن کے مجسمہ پر بلڈوزر چلا کر منہدم کرنے سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 14:30:16
بی جے پی کی طرف سے منعقدہ ’جن سرکھشا یاترا ‘کے تحت ’منگلورو چلوریالی‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ جیسی ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں حالیہ انتخابات کے بعد وہاں سے کانگریس اور کمیونسٹوں کا صفایا ہوگیا ہے۔ اب آنے والے چند دنوں میں کرناٹکا میں بھی کانگریس کا صفایا ہوجائے گا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 13:49:20
منگل کو دن کے 11 بجے مدرسہ امدادیہ دربھنگہ سے لاکھوں کی تعداد میں ہاتھوں میں تختی اور بینر لئے مسلم خواتین کا خاموش احتجاجی جلوس نکالا گیا۔جس میں دربھنگہ کی لاکھوں خواتین نے حصہ لیا ۔ مسلم خواتین کا سیلاب جب دربھنگہ کمشنر کے دھرنا گاہ میدان میں جمع ہوا تو کئی گھنٹوں تک دربھنگہ پوری طرح سے جام ہوگیا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 13:22:16
سری لنکا کے شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں بودھ مذہب سے تعلق رکھنے والی اکثریتی سنہالا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد ایک مسلم نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا، مگر کرفیوکے بائوجود تشدد کے واقعات جاری رہنے کے نتیجے میں اب حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:32:56
حلقہ خواتین جماعت اسلامی اورالکوثر گرلز کالج کے اشتراک سے فرقہ وارانہ بھائی چارگی اور ہم آہنگی پرایک خصوصی پروگرام ہوٹل رایل اووک میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں امن اور بھائی چارگی کو بڑھاوا دینے اور سبھی مذاہب کے ماننے والےلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور آپسی نا اتفاقی کوبات چیت کے ذریعے دورکرنے پر زور دیا گیا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:30:12
ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے آر ایس ایس پر نشانہ سادھتے وقت پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کو بھی ایک ساتھ لپیٹتے ہوئے ان تینوں تنظیموں کو ’دہشت گردوں کی فیکٹریاں‘ قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:27:17
پی یو سی سال دوم کے دوران امتحان گاہ میں تمام طلباء کے سامنے نگران کی طرف سے ایک طالبہ کی ہتک کرنے اور اسے ذہنی طور پر اذیت دینے کا واقعہ سرسی میں پیش آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy