Mon, 09 Apr 2018 23:59:48
کاویری آبی تنازعے کی یکسوئی کی ذمے داری آج سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت نے کندھوں پر ڈالتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ 3 مئی تک اس کے لئے اسکیم تیار کرکے سپریم کورٹ کے روبرو پیش کی جائے۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 20:56:31
مینگلورکے قریبی علاقوں میں اتوار کو ہوئی زبردست برفباری سے عوام حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ساحلی علاقوں میں چونکہ برفباری نہیں ہوتی، مگر اس بار بادلوں کی زبردست گڑگڑاہٹ اور تیز بجلی کے درمیان بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی برفباری شروع ہوگئی۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 20:21:10
ساگرروڈ سے کافی آگے بھٹکل کی سرحد ناگولیّ میں خنزیر کے ایک گروپ سے ٹکرا کر بائک سوار کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار کی شب قریب نو بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 18:30:00
دو تین دن سے وہاٹس ایپ پر ایک وائس مسیج بہت زیادہ وائرل ہورہا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شہر کے سونار کیری علاقے میں موجود آسیہ اسپتال میں زچگی کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے گئی ہوئی ۹ ماہ کی حاملہ خاتون کووہاں کی لیڈی ڈاکٹر نے حمل ساقط(ایبارشن) کرنے والی گولی دی تھی۔ اس مسیج سے ظاہر ہے کہ عوام میں تشویش پھیل گئی تھی۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 18:07:49
مینگلور کے بینگرے فٹبال میدان کے قریب رات کے وقت تین نوجوانوں کاراستہ روک کر کچھ نامعلوم شرپسندوں نے تیز دھاروالے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ واقعے میں تینوں کو چوٹیں آئی ہیں مگر ان میں سے ایک کی حالت بے حد نازک بتائی گئی ہے۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 14:20:31
قریبی علاقہ مُرکٹے ہائی وے پر ایک جیپ اور سرکاری بس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں ایک پوری فیملی کو اپنی جان گنوانی پڑی جو دھارواڑ سےتفریح کی غرض سے دانڈیلی کے لئے نکلی تھی۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 14:00:27
یہاں سے قریب 50 کلو میٹر موڈبیدری پولس تھانہ حدود کے نیلّی کیری میں پیش آئی دو کاروں کی ٹکر میں ایک کار پر سوار ماں اور بیٹا دونوں ہلاک ہوگئے جن کی شناخت تیرتاہلّی کے رہنے والے رتنماّ (70) اور سوم شیکھر(45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ دونوں اومنی کار پر سوار تھے۔ حادثہ آج پیر صبح قریب نو بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 13:24:12
انجمن حامئ مسلمین کے ماتحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کی فیس میں امسال اضافہ کیا گیا ہے جس کے تعلق سے والدین کی طرف سے کچھ اعتراضات سننے میں آرہے تھے ۔ عوام کاکہنا تھا کہ روزمرہ کی بنیادی ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے زمانے میں اب پھر تعلیمی اداروں کی طرف سے بھی فیس میں اضافہ کیا جانا، زندگی کو اور زیادہ مشکل بنانے کے مترادف ہے۔
View more
Mon, 09 Apr 2018 13:00:18
ہندوستانیوں کے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں سنہری مہم جاری رکھتے ہوئے پونم یادو نے 69 کلو کلاس میں زرد تمغہ جیت کر بھارت کی جھولی میں پانچواں طلائی تمغہ ڈالا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy