Mon, 16 Apr 2018 11:15:42
اناﺅ ۔کٹھوعہ ریپ کے خلاف احتجاج بڑھتاجارہے ،گذشتہ تین دنوں سے ملک کے متعدد علاقوں اور شہروں میں کینڈل مارچ نکال کر اس واقعہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے او رمجرمین کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ ہورہاہے ۔
View more
Mon, 16 Apr 2018 11:01:57
کٹھوعہ میں آصفہ کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ بہت روح فرسا ہے۔مرنے سے قبل وہ اپنے والدین کو بھی ایک نظر نہ دیکھ سکی اور ظلم و سفاکی نے اس کے جسم اور روح کو چھلنی کر دیا تھا۔
View more
Mon, 16 Apr 2018 02:15:42
گاندھی میدان پٹنہ میں آج دین بچاؤ،دیش بچاؤکانفرنس کاکامیاب اورتاریخ سازانعقادہوا۔امارت شرعیہ کی آوازپربہار،بنگال ،اڑیسہ اورمضافاتی ریاستوں سے تقریباََپچیس لاکھ افرادنے شرکت کی۔خوش آئندبات یہ رہی کہ سترہزارسے زائددلت بھی شریک ہوئے۔اس اجلاس سے سرکارکوسیدھاسیدھاپیغام دیاگیاہے۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 23:58:06
دارالعلوم عزیزیہ،میرا روڈ،ممبئی میں آج حضرت مولانا محمد سالم قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد شرافت حسین مظاہری (صدر المدرسین) منعقد ہوا۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 23:41:38
کرناٹک میں قریب آنے والے اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ، یہ توقع ہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کم از کم تین بارریاست کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی مہم کوتیز رفتار رکھیں گے۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 23:36:22
آصفہ عصمت دری و قتل کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو لیکر دو ماہ تک ایجی ٹیشن کرنے والے جموں ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن نے اپنے رویے میں غیرمعمولی تبدیلی لاتے ہوئے آصفہ کے کنبے کو معاوضہ دینے اورسکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
View more
Sun, 15 Apr 2018 01:26:07
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو جواز بناتے ہوئےامریکا نےبرطانیہ اور فرانس کی مدد سے آج سنیچر کو شام پر حملہ کر دیا اور ٹاما ہاک کروز، اسٹروم شیڈو میزائلس نہتے شہریوں پر داغ دئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حملے کا جواب دے رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دمشق میں یکے بعد دیگر ے کئی دھماکے سنے گئے اور دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
View more
Sat, 14 Apr 2018 21:29:30
اتر پردیش کے اُناؤ اورجموں کے کٹھوا میں ہوئے عصمت دری معاملات میں بی جے پی لیڈروں کی شمولیت کی خبریں میڈیا میں عام ہونے اور اناؤ عصمت دری کیس کے اصل ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو گرفتار کیے جانے کے بعد کیرالہ کے بعض گھروں کے باہر انوکھے طرز کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں، جس میں بی جے پی پر سیدھا نشانہ سادھا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy