Thu, 23 Aug 2018 22:13:18
ریاست بھر کے کسانوں کو وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے قومی بینکوں کے قرضوں کی معافی کے تحفے کا اعلان کل ممکن ہے۔ کل ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 22:09:33
کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کے لئے کانگریس اور جنتادل (ایس) کے دوممبروں کے تقرر اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کے لئے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور آج دہلی روانہ ہوئے۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 22:05:02
برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے طے کیا ہے کہ شہر بھر میں بڑے نالوں سے قریب بفر زون میں تعمیر شدہ غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع کردیا جائے۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 21:58:41
شہر کے نائینڈ ہلی سے لے کر سنٹرل سلک بورڈ تک مجوزہ سگنل فری کاریڈور مارچ 2019 تک مکمل ہوجائے گا۔ یہ بات آج شہر کے میئر سمپت راج نے کہی۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 21:50:01
ریاست بھر کے 104 بلدی اداروں کے لئے 31 اگست کو ہونے والی پولنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند 8547امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کردی ہیں۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 21:31:12
تھکٹّے پٹرول بنک کے پاس آدھی رات کو پیش آنے والے ایک حادثے میں تاڑ کے تیل(پام آئیل) کے پیاکیٹس سے لدا ہوا ٹرک ایک بس کے ٹکرانے سے الٹ گیا اور پوری سڑک پر پام آئیل بکھرگیا، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
View more
Thu, 23 Aug 2018 21:24:51
معتبر ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق 18جولائی کو شیرور مٹھ کے لکشمی ورا تیرتھا سوامی کی جو موت واقع ہوئی تھی اس سلسلے میں فارنسک جانچ رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق سوامی جی کی موت زہرخورانی کی وجہ سے نہیں بلکہ جگر خراب ہوجانے (cirrhosis) کی وجہ سے ہوئی تھی۔
View more
Wed, 22 Aug 2018 23:34:42
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے پی ایل ڈی بینک کے باہر مغرب کے وقت کثیر تعداد میں عُوام کو جمع ہوتے ہوئے دیکھ کر کچھ دیر کے لئے عوام بالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور ہرکوئی یہ جاننے کے لئے بے تاب نظر آنے لگا کہ آخر یہاں کیا ہورہا ہے اور کہیں کچھ لوگ گڑبڑی تو پیداکرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد موقع پر پولس بھی پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے لوگ پولس سے بھی بھِڑ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy