Tue, 06 Aug 2024 12:10:43
بنگلہ دیش حکومت کے خلاف طلبہ کا احتجاج سول نافرمانی تحریک میں تبدیل ہونے کے بعد جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 300 کے پار جا پہنچی اور معاملہ اتنا زیادہ سنگین ہوگیا کہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑگیا، پتہ چلا ہے کہ اس نے ہندوستان جاکر پناہ لی ہے جہاں سے وہ لندن جائیں گی۔وزیراعظم کے فرار ہوتے ہی فوج نے اقتدار سنبھال لیا اور عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 12:04:58
بنگلہ دیش میں شدید پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ڈھاکہ سے روانہ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ شام تقریباً 5.30 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچیں۔ اس دوران امیگریشن ٹیم بھی ہنڈن ایئربیس پر موجود تھی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:58:47
منگلورو بندرگاہ سے گہرے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر نکلی کشتی ساحل سے 80 ناٹیکل میل کی دوری پر سمندر میں ڈوب گئی مگر اس پر موجود دس ماہی گیروں کو دوسری کشتی کے عملے نے بحفاظت بچا لیا ۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:56:07
بجپے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق کرناٹکا وکاس گرامین بینک کٹیل برانچ کے منیجر دنیش ہیگڑے پر الزام ہے کہ اس نے 90.19 لاکھ روپوں کا غبن کیا ہے ۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:27:12
کیرالہ کے وائناڈ میں 30 جولائی کو تباہ کن لینڈ سلائڈنگ کے دوران سیکڑوں افراد چشم زدن میں لقمہ اجل بن گئے۔ گھر یا تو ندی میں بہہ گئے یاکیچڑ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:11:23
اس وقت ہندوستان ہی نہیں کئی دیگر ممالک میں بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایتھوپیا کا وولیٹا علاقہ بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کا شکار ہوا ہے۔ یہاں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کم از کم 13 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 11:06:12
عام آدمی پارٹی اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کیونکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت کئی سرکردہ لیڈران جیل میں بند ہیں۔ اس کے باوجود عآپ کے دیگر لیڈران کسی بھی حال میں پارٹی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مہاراشٹر میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 10:58:00
ہندوستانی پہلوان نشا دہیا پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے 68 کلوگرام فری اسٹائل کوارٹر فائنل ریسلنگ میچ میں شمالی کوریا کی پاک سول گم کے خلاف 8-10 سے ہار گئیں۔پچھلے سال ایشین چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی نشا نے سنگین چوٹ سے 33 سیکنڈ قبل دوسرے وقفے میں 8-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔
View more
Tue, 06 Aug 2024 10:54:45
کانگریس قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر سامان ڈھونے والے قلیوں سے ملاقات کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy