Thu, 08 Aug 2024 11:37:32
سری لنکا نے تین میچوں کی ہوم ونڈے سیریز میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دے دی ہے۔ کولمبو میں میزبان سری لنکا نے سیریز کے آخری ونڈے میچ میں ہندوستان کو 110 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح درج کی۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:33:51
ہندوستانی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو بدھ (7 اگست) کو پیرس اولمپکس کے فائنل میچ میں حصہ لینے سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس معاملے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی حکومت اور وزیر کھیل کو نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات لگائے اور سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی نفرت انگیز سازش ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:29:46
شورش زدہ بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا ہے، گزشتہ دو دنوں میں پرتشدد ہجوم نے تقریباً 400 پولیس اسٹیشنوں پر حملہ کیا اور کم از کم 50 قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات بدھ کو میڈیا رپورٹس میں کہی گئی ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:23:46
قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے عام درجہ حرارت سے ایک ڈگری سیلسیس کم ہے۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:20:46
سپریم کورٹ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے ایک جج کی طرف سے سپریم کورٹ کے خلاف کیے گئے تبصروں کو ’مکمل طور پر نامناسب‘، ’قابل مذمت‘ اور توہین عدالت کے استعمال کے مساوی مانتے ہوئے بدھ کو انہیں ہٹانے کا حکم دیا۔
View more
Thu, 08 Aug 2024 11:17:56
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت کو چیلنج کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر بدھ (7 اگست) کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دریں اثنا، ہائی کورٹ نے ای ڈی سے اہم سوال کیا۔ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ نے کہا، ’’ہم الجھن کا شکار ہیں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ انہیں دوبارہ گرفتار کرنا چاہتے ہیں؟‘‘ عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 5 ستمبر مقرر کی۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 20:53:18
گلبرگہ رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے وقف ترمیمی بل پیش کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے اختیارات اس بل کے سبب متاثر ہوسکتے ہیں۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 19:52:45
اپوزیشن نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک طرف جہاں متوسط طبقے اور غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ لاد کر ان کا جینا مشکل کر دیا ہے ، وہیں امیروں کو ٹیکس میں چھوٹ دے کر امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو بڑھا دیا ہے ۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 19:41:16
اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے ایک ہفتے بعد حماس نے غزہ کی پٹی کے کے لیے یحییٰ سنوار کو اپنا نیا سیاسی سربراہ نامزد کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy