Wed, 07 Aug 2024 18:12:47
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو قومی آفت قرار دیا جائے۔ راہل گاندھی نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ وائناڈ میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا ہے۔ وہ کچھ دن پہلے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ وائناڈ گئے تھے اور اس سانحے سے ہونے والی تباہی، درد اور تکلیف کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 17:35:26
ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم میں 90 فیصد اور اس سے زائد نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اقلیتی طبقہ کے طلبہ کو 'مولانا ابوالکلام آزاد ٹیلینٹ ایوارڈ' کے نام سے نقد انعام دیا جائے گا ۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 17:23:12
ونیش پھوگاٹ جنہوں نے منگل کواولمپکس میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن کر تاریخ رقم کی، بدھ کو چیمپ ڈی مارس ایرینا میں امریکہ ریسلر سارہ ہلڈبرینڈ کے خلاف خواتین کے 50 کلو گرام کشتی کے فائنل مقابلے میں پہلے زیادہ وزن پائے جانے کے بعد طلائی تمغہ کے مقابلے سے نااہل قراردے دی گئیں۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 17:13:34
راجیہ سبھا کی 12 خالی سیٹوں پر انتخاب کا اعلان الیکشن کمیشن کے ذریعہ آج کر دیا گیا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق سبھی سیٹوں کے لیے ووٹنگ 3 ستمبر کو ہوگی اور 6 ستمبر سے قبل سبھی انتخابی عمل مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن 14 اگست کو جاری کیا جائے گا، 21 اگست کو پرچۂ نامزدگی داخل کیا جائے گا اور پھر 22 اگست کو اسکروٹنی ہوگی۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:55:02
کانگریس اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے صحت اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں شدیداحتجاج کیا اور جی ایس ٹی کوحکومت کی منمانی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:49:32
پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد پیدا ہونے والےحالات پر حکومت ہند گہری نظر رکھ رہی ہے۔ حکومت نے اس تعلق سے’ایکشن پلان‘ بھی تیار کیا ہے جس کے بارے میں منگل کو منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں حکومتی اراکین اور تمام اپوزیشن پارٹیوں کو باخبر کیا گیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:43:23
بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس کو عبوری حکومت کا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے، باقی ارکان کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:34:49
پیرس اولمپکس کا 11 واں دن ہندوستان کے لیے کچھ خوشی اور کچھ غم بھرا رہا۔ جہاں ایک طرف خوشی کی بات یہ رہی کہ ونیش پھوگاٹ نے کشتی میں 50 کیلوگرام زمرے کے فائنل میں اور نیرج چوپڑا نے بھالا پھینک کے فائنل میں جگہ بنائی، وہیں انڈین ہاکی سے مایوسی ملی جب ٹیم سیمی فائنل مقابلہ سبقت بنانے کے باوجود جرمنی سے ہار گئی اور گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
View more
Wed, 07 Aug 2024 11:30:38
ہندوستانی بینکوں نے گزشتہ پانچ مالی سالوں میں تقریباً 9.90 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے یہ جانکاری 6 اگست کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy