Sun, 14 Jul 2024 12:48:15
تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کامواری ندی میں زبردست طغیانی آگئی ہے۔ دریا کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اسکول بس پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ بھیونڈی شہر میں کئی درختوں کے گرنے کی خبر ہے اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:35:27
اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ویرونا خطے سے 33 ہندوستانی شہریوں کو غلامی طرز کی مزدوری سے آزاد کرا لیا ہے،جبکہ ان کا استحصال کرنے والے دو شخص کے پاس سے نصف ملین یورو (۵۴۵۳۰۰؍ ڈالر) بھی ضبط کیا ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:14:07
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی تین سالہ میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب برو ز جمعرات 11 جولائی کو تنظیم ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں الفلاح یوتھ آرگنائزیشن کے مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی کو صدر اور شاہین اسپورٹس سینٹر کے جناب مبشر ہلارے کو جنرل سکریٹری کو منتخب کیا گیا ۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:09:14
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جان لیوا حملے میں بال بال بچ گئے اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:05:10
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شام میں انصاف پر مبنی قیامِ امن سے سب سے زیادہ فائدہ ترکیہ کو ہوگا۔صدر اردوگان نےنیٹو کے مملکتی وحکومتی سربراہان کےاجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں کو بیانات اور سوالات کے جواب دیے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 12:02:27
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سائبر جرائم کے متاثرین کے لیے قانونی مدد کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اب دنیا کے بڑے ڈیجیٹل معاشروں میں سے ایک ہے۔ ہفتہ کو یہاں گلوبل کاؤنٹر ٹیررازم کونسل (جی سی ٹی سی) کی تیسری سائبر سیکورٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ سائبر کرائم کے متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:57:11
نائیجیریا میں سینٹ اکیڈمک نامی اسکول کی عمارت منہدم ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کی 2 منزلہ عمارت منہدم ہوئی ہے جس میں 16 طلبا سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 30 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:46:37
سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے نتائج نے انڈیا بلاک میں خوشی کی لہر پیدا کر دی ہے۔ لوک سبھا انتخاب کے بعد ہوئے اس پہلے ضمنی انتخاب میں انڈیا بلاک کو 10 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ بی جے پی کو محض 2 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں گئی ہے۔ اس نتیجہ کو مودی حکومت کے لیے زوردار جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ کانگریس نے ضمنی انتخابات کے اس نتیجہ کو ’نفرت پر مبنی سیاست‘ کی شکست
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:42:12
سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ہفتہ یعنی 13 جولائی 2024 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ ضمنی انتخابات میں انڈیا نامی اتحاد کی جماعتوں نے 10 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy