Mon, 28 Jan 2019 21:21:59
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے حالیہ انتخاب پر کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں ،لیکن صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی موجودگی میں وہ غلط فہمیاں دور کرا دی گئیں۔اب کارکنان جمعیۃعلماء میں کوئی اختلاف و انتشار نہیں ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 21:18:30
بھٹکل میں آتی کرم زمینات پر تعمیر پرانے مکانوں کی درستگی کرنے نہ دینے اور غریب لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی شکایت پر ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے محکمہ جنگلات کے آفسر کو آڑے ہاتھ لیا اور سوال کیا کہ غریب لوگ سالہاسال سے آتی کرم زمینات پر رہتے آرہے ہیں انہیں گھر کی مرمت کی ضرورت پیش آنے پر کیوں ستایا جارہا ہے ؟
View more
Mon, 28 Jan 2019 19:49:50
ضلع شمالی کینرا میں’ہالَکّی وکّکلیگا‘ نامی پچھڑے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیم نے ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی دستوری طور پر’ پسماندہ قبیلے‘میں شامل کیا جائے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 14:20:00
پیر 21 جنوری کو کاروار کے قریب کورم گڑھ سے واپسی کے دوران بحر عرب میں ایک کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد غرقاب ہوئے تھے، جن میں سے 15 لوگوں کی نعشیں برآمد ہوچکی تھیں، ایک لڑکے کی تلاش جاری تھی، اُس کی نعش آج پیر کو پورے ایک ہفتہ بعد بھٹکل تعلقہ کے الوے کوڑی کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی ہے۔ لڑکے کی شناخت سندیپ پرسپّا بیلاولا کوپّا (دس سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 14:09:03
امسال گرمی کے موسم میں ضلع شمالی کینرا میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کے آثار نظر آر ہے ہیں۔ کیونکہ ضلع انتظامیہ نے 11تعلقہ جات میں 428دیہاتوں کی نشاندہی کرلی ہے، جہاں پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 13:30:49
مشہور ومعروف سیاحتی مقام گوکرن میں ایک سیاح کی سمندر میں ڈوب کر موت واقع ہوگئی جس کی شناخت 32 سالہ بی پرمیشور کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 13:10:51
یہاں بنواسی کے قریب سورب روڈ پر ایک لاری اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں گُڈناپور گرام پنچایت صدر سمیت دولوگوں کو موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، یہ لوگ بائک پر سوار سورب روڈ سے ہوتے ہوئے بنواسی کے گُڈناپور جارہے تھے۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 12:33:18
اگر مجھے دوبارہ اقتدار پر لایا جاتا تو مزید ترقیاتی کام انجام دیتا چند لوگوں نے غلط تشہیر اور حسد کی وجہ سے مجھے شکست سے دوچار کردیا۔
View more
Mon, 28 Jan 2019 12:30:20
کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ انتخابات سے قبل مفاہمت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور جنتادل ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ مفاہمت کے لئے کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ باضابطہ بات چیت بہت جلد ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy