Tue, 19 Mar 2019 12:10:09
درپیش پارلیمانی انتخابات اور خاص کرکے ضلع شمالی کینرا کی سیٹ کو کانگریس کی طرف سے جنتا دل ایس کو مختص کیے جانے کے بعد سابق وزیر اور کانگریسی لیڈر ایڈوکیٹ آر این نائک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہونے والا انتخاب پارٹیوں کی جیت یا پارلیمان میں امیدواروں کی تعداد بڑھانے والا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ منووادیوں اور غیر منووادیوں کے بیچ براہ راست مقابلہ ہے۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 12:07:06
ضلع شمالی کینرا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے کانگریس کے لئے ووٹ کرنے والوں کی اکثریت ہونے کے باوجود اس سیٹ کو جنتادل ایس کے لئے چھوڑ دینا اب شاید کانگریس پارٹی کے لئے بھاری پڑتا جارہا ہے، کیونکہ دن بہ دن پارٹی کے کارکنان میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور وہ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کو اس کے لئے راست طورپر ذمہ دار مانتے ہیں۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 11:24:43
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم Jacinda Arden جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مسجدوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت کے لئے ہفتہ کے روز مسلم برادری کے لوگوں سے ملاقات کی۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 11:19:34
لنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 11:12:35
انڈونیشیا کے مشرقی علاقہ کے پاپوا صوبے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔ ان حادثوں میں 116 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وہیں تقریبا 4000 لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 10:54:55
ایک طرف گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی موت کا ماتم منایا جا رہا تھا اور دوسری طرف بی جے پی نے گوا کے اقتدار پر ہر حال میں قابض رہنے کے لیے جو کوششیں جاری رکھی تھیں وہ 18 مارچ کی دیر رات 2 بجے (یعنی 19 مارچ کی صبح) اس وقت کامیاب ہو گئیں جب پارٹی لیڈر پرمود ساونت نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 00:56:55
وزیر اعظم نریندر مودی کی ’چوکیدار مہم‘ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے زور دار حملہ کیا ہے۔پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ غریب لوگوں کے چوکیدار نہیں ہوتے۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 00:54:12
جموئی سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور لوک جن شکتی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کم سے کم 36۔37 سیٹیں جیتے گی۔
View more
Tue, 19 Mar 2019 00:52:09
مہاراشٹر میں بی جے پی، شیو سینا کو 23 نشستیں دے کر اپنے پالے میں رکھنے میں کامیاب ہو گئی ہے لیکن ریاست میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی آر پی آئی کے لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رام داس اٹھاولے کا بیان اس کی مشکلیں بڑھا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy