Sat, 30 Mar 2019 11:20:57
2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کی تفتیش سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملہ میں گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے قصور وار قرار دئے گئے پولیس والوں پر ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہ کرنے کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے جمعہ کو سخت برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Sat, 30 Mar 2019 11:15:35
بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج مغربی بنگال سے بنگلہ دیشی دراندازوں کونکال باہر کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمرکزمیں دوبارہ مودی حکومت آتی ہے تو دراندازوں کونکال باہر کرنے کیلئے بنگال میں این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔
View more
Sat, 30 Mar 2019 11:11:12
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 21:57:36
نریندر دابھولکر اور گووند پانسرے کے قتل معاملے میں جانچ کی سست رفتار کو لے کر بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو پھٹکار لگانے کے اگلے دن ریاست کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے وزیر اعلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 21:50:46
راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں شیوہر اور آرا کے لئے کسی امیدوار کا ذکر نہیں ہے۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 21:44:56
’چوکیدار چور ہے‘ کے نعروں کے درمیان کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی کے سارے وعدے جھوٹے ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ 15 لاکھ ہر ایک فرد کے اکاؤنٹ میں دیے جانے کی بات جھوٹ تھی، نوٹ بندی کرکے چھوٹے دکانداروں کو پریشان کر دیا اور عام لوگوں کو سڑکوں پر کھڑاکر دیا۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 21:41:15
حال ہی کانگریس میں شامل ہوئے ہاردک پٹیل اس بار لوک سبھا انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔گجرات ہائی کورٹ نے 2015 میں مہسانا میں فساد پھیلانے کے کیس میں ہاردک پٹیل کو ہوئی سزا کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 21:32:38
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے مرکزی وزیر اور شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے ان کے فرزند اور منڈیا لوک سبھا حلقے کے امید وار نکھل کمار سوامی کے متعلق دئے گئے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی زبان سنبھال کر بات کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy