Sat, 11 May 2019 11:05:44
بابری مسجد اور رام مندر معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی تھی لیکن ثالثی کمیٹی کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹ دیکھنے اور کمیٹی کے چیئرمین کے ذریعہ ثالثی کا عمل پورا کرنے کے لیے 15 اگست تک کا وقت دیے جانے کے مطالبہ کے بعد سماعت 15 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:52:20
راجستھان کے الور میں شوہر کے سامنے ہی دلت خاتون سے گینگ ریپ کی شرمناک اور خوفناک واردات کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کو دارالحکومت جے پور میں بھیم آرمی نے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:48:11
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ذات کے حوالہ سے ان پر حملہ بولا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی تشہیر کے دوران بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ نریندر مودی پیدائشی او بی سی نہیں ہیں، اگر وہ پیدائشی پسماندہ طبقہ سے وابستہ ہوتے تو آر ایس ایس انہیں کبھی وزیر اعظم نہ بننے دیتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی نے یو پی کے ایس پی-بی ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کو ذات پرست قرار دیا تھا۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:44:52
راجستھان کے چورو ضلع میں ایک پولیس تھانے سے محض کچھ قدموں کے فاصلے پر نامعلوم بدمعاشوں نے بجرنگ دل کے ایک لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:41:41
سرخیوں میں چھائے نتیش کٹارا قتل کیس کے مجرم وکاس یادو کی 25 سال جیل کی سزا کم کئے جانے والی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو سماعت کی۔اس معاملے میں کورٹ نے وکاس یادو کی پیرول درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:37:57
بہار کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل اساتذہ کے مساوی تنخواہ دینے کے حکم سے سپریم کورٹ کے انکار کے بعد آر جے ڈی لیڈر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ لگایا۔
View more
Sat, 11 May 2019 10:34:47
لوک سبھاالیکشن کے درمیان ہی سپریم کورٹ نے ایسافیصلہ سنایاہے جس سے بہارکے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ سرکارسے سخت ناراض ہیں۔اس کاخمیازہ انہیں جاری اورآنے والے اسمبلی الیکشن میں بھگتناپڑے گا۔
View more
Sat, 11 May 2019 00:27:23
ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی 15مئی کو تمام اضلاع کے انتظامیہ کے ساتھ جائزہ لیں گے۔اس کے لئے 15مئی کو اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ضلع پنچایتوں کے چیف ایگزی کیٹیو افسرو ں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ کمار سوامی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرہ کریں گے۔
View more
Sat, 11 May 2019 00:18:17
درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے وابستہ سرکاری ملازمین کو ترقی میں ریزرویشن دینے کے سلسلے میں سابقہ سدرامیا حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے قانون کو آج سپریم کورٹ کی طرف سے بھی منظوری مل گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری عہدوں پر درج فہرست طبقوں کے ملازمین کو ترقی میں ریزرویشن کے ذریعے اہم عہدوں پر پہنچنے کے لئے راستہ صاف ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy