Tue, 30 Jul 2019 11:29:33
بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈررما دیوی سے ایس پی ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں نے اپنے بیان کو لے کرلوک سبھا میں معافی مانگ لی ہے۔اس پر رام دیوی نے کہا کہ اعظم خاں کی عادت بگڑی ہوئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اکھلیش یادو سے سوال کیا کہ آپ اعظم خاں کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 11:24:31
راجستھان کے الور میں 14 سال کی بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 3 لوگوں پر گینگ ریپ کا الزام لگا ہے اس میں ایک ملزم کی بیوی بھی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 11:18:41
قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو)نے اس خاتون کی موت کے کیس کی تحقیقات کے لئے پیر کو ایک ٹیم جے پور بھیجی جس نے اپنے شوہر کے ایک رشتہ دار کی اس کی مبینہ طور پر عصمت دری کرنے کے لئے گرفتاری کی مانگ کو لے کر ایک پولیس تھانے میں خودکشی کر لی تھی۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 11:05:04
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے پیر کو یہاں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ یڈی یورپا کے اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیر کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش نے اعتماد کا ووٹ صوتی ووٹوں سے پاس ہونے کا اعلان کیا۔جس کے بعد اسپیکرکے آررمیش نے استعفیٰ دے دیاہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 00:11:10
سکم کے وزیر اعلی پریم سنگھ تمانگ کی قسمت ابھی الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے ان کے اس عہدے پر بنے رہنے کے لئے اپنے نااہل ٹھہرائے جانے کی باقی مدت کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 00:08:48
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ دورے کے دوران کشمیر معاملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ثالثی کی تجویزپرمچے گھمسان کے درمیان پاکستانی فوج سرحد پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 00:03:48
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے وادی کے چند لیڈروں کی آرٹیکل۔35 (A)کی وکالت کوناقابل قبول اور جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Jul 2019 00:01:13
مودی 2 حکومت کے لیے پارلیمنٹ میں آغازاچھا رہا۔17 ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن میں ایوان میں دو درجن سے زیادہ بل پیش کیے گئے اور ان میں سے اکثر کو حکومت پاس کرانے میں کامیاب رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy