Mon, 26 Aug 2019 17:57:30
وادی کشمیر میں پیر کے روز مسلسل 22 ویں دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔ سری نگر کے پائین شہر میں کرفیو کا نفاذ بدستور جاری ہے جبکہ وادی بھر میں فون و انٹرنیٹ خدمات کی معطلی بھی جاری رکھی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے اور بیشتر بنک شاخیں بند ہیں۔ اگرچہ سرکاری دفاتر کھولے گئے ہیں تاہم ان میں معمول کا کام کاج ٹھپ ہے۔ وادی میں ریل خدمات بھی گزشتہ تین ہفتوں سے معطل ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:54:35
جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پتھر بازی کے ایک واقعہ میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس واقعہ کے سلسلے میں بتایا کہ بجبہیڑا کے رہنے والے نور محمد ڈار کے ٹرک کو لوگوں نے غلطی سے سیکورٹی گاڑی سمجھ لیا اور انھیں پتھروں سے نشانہ بنایا۔
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:52:06
قومی بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز بورڈ نے 22 مزید سینئر افسروں کو بدعنوانی اور دیگر الزامات کا حوالہ دے کر جبراً ریٹائر کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان افسران پر مفاد عامہ میں بنیادی اصول 56 (جے) کے تحت ریٹائر کیا گیا ہے۔ یہ افسران سپرنٹنڈنٹ اور اے او سطح کے ہیں۔ اس سے قبل 27 افسران کو جبراً ریٹائر کیا جا چکا ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:48:26
بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی گذشتہ دو ہفتوں سے جاری حتمی سماعت کا آج بارہواں دن تھا جس کے دوران نرموہی اکھاڑہ کے وکیل نے عدالت سے ایک بار پھرکہا کہ اس معاملہ میں مقدمہ دائر کرنے کا حق صرف نرموہی اکھاڑہ کو ہی ہے
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:47:08
لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے 45 سالوں سے قائم جامعۃ الصالحات کے لئے آج پیر کو نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب عبدالحمید دامودی صاحب پھر ایک بار صدر کے عہدہ پر منتخب ہوئے تو وہیں بھٹکل کے معروف عالم دین اور علی میاں اسلامک اکیڈمی کے روح رواں مولانا الیاس جاکٹی ندوی نئے ناظم کے طور پر منتخب ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بار جامعۃ الصالحات کے لئے ایک نئے عہدہ کا
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:43:36
کرناٹکا سیکنڈری ایجوکیشن ایکزامنیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق امسال سے ایس ایس ایل سی امتحانی پرچے کا فارمیٹ تبدیل کیا جارہا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ امسال جو طلبہ امتحان میں شریک ہونے والے ہیں انہیں کامیاب ہونے کے لئے پڑھائی اور لکھائی دونوں پہلوؤں سے مزید محنت کرنی پڑے گی، کیونکہ نئے پرچے میں مختصر جوابات والے اور نشان لگانے والے سوالات کم ہونگے۔اس کی جگہ پر معقو
View more
Mon, 26 Aug 2019 17:39:31
سرسی میں اومنی کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں تین نوجوان فوت ہوگئے جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 26 Aug 2019 11:57:20
آسام میں انتہائی متنازعہ این آر سی نے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں سے زیادہ ہندوؤں نے شہریوں کے قومی رجسٹر میں داخلے کے لئے دستاویزات جعلی بنائیں ، قریبی ذرائع نے اتوار کے روز اس کی جانکاری دی.
View more
Mon, 26 Aug 2019 11:51:29
ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے بعد حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے کم ازکم 29لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy