Tue, 27 Aug 2019 18:20:31
اتراکھنڈ پولیس چیف کا عہدہ حاصل کر ملک کی پہلی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی)بنیں کنچن چودھری بھٹاچاریہ کے انتقال پر ریاستی پولیس نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا ہے۔ سال 1973 بیچ کی ملک کی دوسری خاتون آئی پی ایس افسر بھٹاچاریہ گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھیں اور گزشتہ سوموار رات ممبئی میں انھوں نے آخری سانس لی۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 18:16:18
وادی کشمیر میں حکومت کی طرف سے 2 اگست کو جاری کی گئی ایڈوائزری اور 5 اگست کو لئے گئے فیصلوں سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں یہاں کے سیاحتی شعبے کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ وادی کے تمام سیاحتی مقامات پر واقع ہوٹل بند یا خالی ہیں اور سری نگر میں سبھی ہاؤس بوٹ خالی ہیں۔ وہ افراد جن کی روزی روٹی سیاحتی شعبے پر منحصرہے، کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 18:12:49
چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت اعتماد،تحفظ اور ترقی کی پالیسی کی بدولت ریاست سے ماؤنواز کا جڑ سے صفایا کریں گے۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 18:06:55
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی سماعت کے دوران آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی کاپی مانگی۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 17:57:17
کانگریس او رجنتادل سے بغاوت کرکے مخلوط ریاستی حکومت گرانے کا سبب بننے کے بعد سابق اسپیکر رمیش کمار کی طرف سے نااہل قرار دئے گئے اراکین اسمبلی کو سپریم کورٹ نے ان کی اپیل پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے دوسری با ر بڑا جھٹکا دیا ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 14:40:00
یہاں کمٹہ۔سرسی ریاستی ہائی وے کے دیوی منے گھاٹ پر ایک ٹرک پر اچانک آگ لگ گئی جو پھیلتے ہوئے پوری ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واردات منگل کی صبح پیش آئی۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 12:38:42
پڑوسی ہوناور تعلقہ کے شراوتی ندی کے کنارے پر واقع ہیرا انگڈی میں برسہابرس سے مقیم افراد کو رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں زمین کے کاغذات (پٹّا) تقسیم کیے گئے۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 12:32:47
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ چند ماہ سے ہورہی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیوں اور آپسی چپقلش بالخصوص کشمیر کے معاملات کو لے کر دو ملکوں کے درمیان پائی جانی والی تلخیوں کے بعد اُن پاکستانی خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو ہندوستانی شہریوں کے ساتھ شادی کرکے بھٹکل میں برسہا برس سے مقیم ہیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2019 12:17:29
ایک ہفتہ کے بعد بی جے پی کے نئے وزیروں کو قلمدان تقسیم کیے گئے ہیں۔ قلمدانوں کی فہرست گورنر وجوبھائی والا کو بھیجی گئی تھی جنہوں نے اسے منظوری دے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy