Tue, 03 Sep 2019 12:08:59
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے آسام۔ این آ ر سی کی حتمی فہرست میں تقریبا 19لاکھ افراد جو قومی رجسٹر میں اندراج سے رہ گئے اسے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این آر سی میں اندراج کرنے کا طریقہ کار درست نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:27:03
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) ریاست کرناٹک کے ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ بی جے پی آئینی اداروں کا غلط استعمال کرکے سیکولر رہنماؤں کو دھمکیا ں دے رہی ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:17:12
چندریان۔2 کا وکرم لینڈر پیر کو کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے الگ ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے کے سفر میں چندریان۔2 کے حصے میں ایک اور کامیابی جڑ گئی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ٹوئٹ کیا کہ چندریان۔2وکرم لینڈر آج دوپہر ایک بجکر 15منٹ پر کامیابی کے ساتھ آربیٹر سے الگ ہوگیا۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:12:33
الور کے پہلو خان موب لنچنگ معاملہ میں سبھی ملزمین کے بری ہونے کے بعد دوبارہ اس معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے جانچ رپورٹ تیار کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی شام کو ایس آئی ٹی کی ٹیم افسران کو پولس ہیڈکوارٹر میں جانچ رپورٹ سونپے گی۔ خبروں کے مطابق جانچ میں کئی حیران کرنے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:07:04
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی میں ایک لاکھ گورکھا باشندوں کے نام شامل نہیں ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ این آر سی کی تفصیلات دھیرے دھیرے سامنے آرہی ہیں۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:02:50
وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پر قریب ایک ماہ سے جاری پابندی کے بیچ مقامی اخبارات بالخصوص اردو زبان میں شائع ہونے والے اخبارات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ مقامی اخبارات کو ہی خبروں کا معتبر ذریعہ تصور کرتے ہیں۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 11:00:05
پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ارکان کی ریاستوں کے گورنروں کے طور پر تقرری ہندوستانی جمہوریت کے خلاف ہے۔ نارائن سامی نے ہماچل پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، تلنگانہ اور کیرالہ میں نئے گورنروں کی تقرری کے ضمن میں یہ بات کہی ہے۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 10:54:29
ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پیر کو کاکپِٹ لوٹے اور انہوں نے فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا کے ساتھ جنگی طیارہ مگ۔21 سے اڑان بھری۔
View more
Tue, 03 Sep 2019 10:49:26
کشمیر دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے خلاف پیر کے روز مسلسل 29 ویں دن بھی بند رہا۔ وادی بھر میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معطل ہے۔ تاہم پیر کے روز بھی سری نگر اور مختلف اضلاع کو سری نگر کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر نجی گاریاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy