Thu, 05 Sep 2019 11:51:27
جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ الاہی باغ بژھ پورہ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ نوجوان یاسر احمد جو مبینہ طور پر 6 اگست کو صورہ کے آنچار علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہوگیا تھا، قریب ایک ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کی صبح سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائسنز میں دم توڑ گیا۔
View more
Thu, 05 Sep 2019 11:35:43
پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق تیزگیندباز وقار یونس کو بالنگ کوچ بنایا گیا ہے لیکن ابھی بلے بازی کوچ پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2019 11:26:39
ممبئی کے شہریوں کو ستمبر میں ایک بار پھر بھاری بارش کی مار جھیلنا پڑی ہے،ممبئی اور کوکن حلقہ میں ہونے والی طوفانی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا، تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ سڑکیں اور ریلوے لائنیں سمندر میں تبدل ہوچکی ہیں۔
View more
Thu, 05 Sep 2019 11:17:17
اجودھیا میں رام جنم بھومی۔ بابری مسجد زمین تنازعہ کی سپریم کورٹ میں بدھ کو 19ویں دن کی سماعت کے دوران ایک مسلم فریق نے کہا ہے کہ بھگوان رام کی مورتی کو چبوترے سے ہٹا کر بیچ والے گنبد کے نیچے رکھ دیا گیا تھا، ایسے میں ’جنم استھان‘ لفظ بے معنی ہے۔
View more
Thu, 05 Sep 2019 11:09:30
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کے گلے کے پیچھلے حصے میں بنی ایک چھوٹی سی گانٹھ ( لپوما) کا آپریشن کئے جانے کے بعد انہیں چھٹی بھی دے دی گئی۔
View more
Thu, 05 Sep 2019 10:58:13
وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور خطے کی ترقی کے لئے ان کی وسیع النظری اور عزم کی ستائش کی۔
View more
Wed, 04 Sep 2019 21:09:06
پڑوسی ضلع شموگہ کے ہوس نگر اور تیرتھاہلّی میں آج بدھ کو بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی بنا پر ہوناور تعلقہ کے گیرسوپا ڈیم سے پانی کا اخراج کیا گیا ڈیم کے گیٹ کھولتے ہی شراوتی بیلٹ کے کئی ایک دیہاتوں کے اندر پانی چلا گیاہے۔ اطلاع کے مطابق کھیتوں اور باغات میں آٹھ سے دس فٹ پانی جمع ہوجانے سے عوام میں پھر ایک بار خوف کا ماحول چھا گیاہے اور رات کو مزید مسائل پیدا ہونے کے خدشات کو
View more
Wed, 04 Sep 2019 19:50:13
اتر پردیش کے لوگوں کو یوگی حکومت کی جانب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یوپی حکومت نے بجلی کی شرح میں 12 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی شرح میں زیادہ سے زیادہ 60 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے وہیں کسانوں کی بجلی 15 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔
View more