Mon, 09 Sep 2019 11:19:35
سوئزر لینڈ سرکار نے سوئس بینک میں ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈروں کی پہلی فہرست ہندوستان کو سونپ دی ہے بینکرس اور سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے افسروں کا کہنا ہے کہ معلومات کا تجزیہ کیا جارہا ہے -
View more
Mon, 09 Sep 2019 11:14:32
ہریانہ میں ضلع سونی پت کے مانك ماجرا گاؤں کی مسجد میں مسجد کے پیش امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
View more
Mon, 09 Sep 2019 11:11:23
ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کے سربراہ کے شیون نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ مشن چندرا یان 2میں شامل وکرم ماڈیول کی چاند پر لینڈنگ ناکام رہی یہ کہا ہے کہ وکرم ماڈیول کا چاند کی سطح پر پتہ چل گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Sep 2019 11:07:27
مرکز میں نریندرمودی حکومت کی دوسری میعاد کے 100 دن مکمل ہونے پر یہاں ایک طرف بی جے پی کی جانب سے جشن مناتے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مرکزی حکومت نے کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے اورتین طلاق پر ایک نیا قانون بناکر ہندوستان کی 70سال کی تاریخ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے وہیں اپوزیشن نے مودی حکومت کے 100 دن کو سب سے ناکام قرار دیا ہے -
View more
Mon, 09 Sep 2019 00:54:08
گذشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران شہر کے پڈیل میں واقع ایک مکان کے کمپاونڈ کی دیوار مکان کے اوپر ہی گرگئی جس کے نتیجے میں مکان کے ایک کمرے کے اندر پڑھائی کرنے والے دو بچے جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واردات اتوار کی شام قریب آٹھ بجے پیش آئی ہے۔
View more
Sun, 08 Sep 2019 23:13:13
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیر سوپا ڈیم سے پھر پانی چھوڑے جانے کے بعد شراوتی بیلٹ پر واقع دیہاتوں میں ندی کا پانی اُبل کر کھیتوں اور باغات سے ہوتا ہوا گھروں کے کمپاونڈوں کے اندر داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں رہنے والے عوام کو پھر ایک بار پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس بات کی اطلاع شراوتی کونسل کے سکریٹری جناب مظفر یوسف نے بذریعہ فون دی۔
View more
Sun, 08 Sep 2019 19:12:11
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ سو دن میں حقائق کو نظر انداز کیا ہے اور گھمنڈی و امتیازی سلوک کی سیاست کرتے ہوئے صرف انتقامی جذبے سے کام کیا ہے۔
View more