Tue, 24 Sep 2019 11:24:48
ملک میں موب لنچنگ کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو ہی جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جو مختلف اخبارات کی سرخیاں بنیں، اور اب گجرات میں موب لنچنگ کی خبر سرخیاں بن رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے جام نگر ضلع میں چوری کے شک میں ایک شخص کی سات لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ اس پٹائی کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
View more
Tue, 24 Sep 2019 11:19:57
گنگا ندی کی آبی سطح میں ہورہے اضافہ کی وجہ سے بہارمیں مونگیر ضلع کے مونگیر اور جمال پور بلاک کی آٹھ پنچایتوں کے قریب پچاس گاﺅں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:31:05
الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہ جہاں پور میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ایک طالبہ کا سابق مرکزی وزیر چنمیانند کی طرف سے مبینہ طور پر جنسی استحصال کئے جانے کے معاملے کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی پیش رفت رپورٹ پر پیر کو اطمینان کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:24:30
سپریم کورٹ میں آج چار نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے تمام چار ججوں کو حلف دلوایا۔بتا دیں کہ18 ستمبر کو صدر رام ناتھ کووند نے چارنئے ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:20:22
سپریم کورٹ نے کرناٹک کے نااہل ٹھہرائے گئے 17 ممبران اسمبلی کی 15 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں کھڑے ہونے کا مطالبہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے کو لے کر پیر کو اتفاق جتایا۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:17:24
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تہاڑ جیل پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:05:39
نیشنل ہائی وے 66کے توسیعی منصوبے میں ترمیم کرتے ہوئے ہوناور میں سڑک کی چوڑائی 45میٹر باقی نہ رکھنے اور فلائی اوور ختم کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کے خلاف احتجاجی کمیٹی کی طرف سے گیروسوپا سرکل سے ہوناور کے شراوتی سرکل تک ایک عوامی ریالی نکالی گئی جو بعد میں جلسے میں تبدیل ہوگئی۔
View more
Mon, 23 Sep 2019 19:02:44
جنسی تشدد کے الزام میں جیل بھیجے گئے سابق مرکزی وزیر داخلہ چنمیانند کو طبیعت بگڑ جانے کے بعد لکھنؤ واقع ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more