Thu, 26 Sep 2019 12:50:25
اناؤ عصمت دری متاثرہ کو علاج کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے چھٹی دے دی گئی ہے، متاثرہ اور اس کا کنبہ فی الحال دہلی میں رہے گا۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 12:47:00
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شردپوارنے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر جائیں گے۔ پوار نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ ان کے خلاف معاملہ درج کیے جانے کی اطلاع انہیں گذشتہ روز موصول ہوئی۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 12:42:24
کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آبروریزی کے الزامات میں گھرے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما سوامی چنمیانند کو تحفظ دے رہے ہیں اور جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں آرام کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 11:03:29
سپریم کورٹ نے اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کے ساتھ پیش آئے سڑک حادثہ کی جانچ کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو بدھ کے روز 15 دن کی مزید مہلت دے دی ہے،
View more
Thu, 26 Sep 2019 11:00:54
وادی کشمیر میں جاری ہڑتال اور مواصلاتی پابندی کے باوجود پاسپورٹ آفس سری نگر کی جانب سے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر بی بی ناگر نے یو این آئی کو اعداد وشمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس سری نگر میں آن لائن فارم جمع کرنے اور پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 10:55:48
سپریم کورٹ میں آج اجودھیا تنازع کی سماعت کے 31ویں دن سنی وقف بورڈنے کل کے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ رام چبوترے کو بھگوان رام کا جنم استھان نہیں مانتا۔ وقف بورڈ کے سینئر ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ فیض آباد عدالت کے 1885 کے اس فیصلہ کو محض چیلنج نہیں کیا گیا جس میں اس نے کہا تھا کہ ہندو رام چبوترے کو رام کے جنم استھان کے طور پر مانتے ہیں۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 10:49:32
مغربی بنگال میں این آر سی کے ممکنہ طور پر نفاذ کی خبروں کے درمیان کلکتہ میونسپل کارپوریشن، دیگر اضلاع کے میونسپلٹی اور پنچایت دفاتر کے باہر اپنے شہری دستاویز درست کرانے والوں کی لمبی قطار کا سلسہ برقرار ہے۔ اس درمیان شہریت ثابت کیلئے ضروری کاغذات پاس میں نہیں ہونے سے مایوس دو افراد نے خودکشی کی بھی کرلی ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 10:40:56
مرحوم تبریز انصاری کی 19 سالہ اہلیہ شائستہ پروین نے روتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’’میں چاہتی ہوں وزیر اعظم مجھے انصاف دلائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy