Sat, 28 Sep 2019 18:02:04
اترپردیش میں بارش کا سلسلہ لاگاتار جاری ہے اور اس دوران مختلف مقامات پر مکان گر جانے اور آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ 15 گھنٹوں کے دوران پرتاپ گڑھ ضلع میں مکان گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد شامل ہیں۔ اس دوران درجنوں مکانات دھاراشائی ہو گئے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 17:58:35
کرناٹک کی سبھی 15 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب اب 5 دسمبر کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 9 دسمبر کو ہوگی۔ یہ اعلان انتخابی کمیشن نے کیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 17:54:57
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے منگرول کے رہائشی مرحوم محمد رمضان کو انصاف دلانے اور ریاستی کانگریس حکومت کی دوہرے رویہ کے خلاف 27ستمبر کو شام 3بجے ایروڈرام سرکل سے بابا سرکل تک احتجاجی ریالی نکال کر ڈیوژنل کمشنر کے توسط سے وزیر اعلی کے نام پیش کردہ میمورینڈم میں رمضان کو جلد از جلد اور معاوضہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 17:47:02
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI)کی جانب سے شیواجی نگر اسمبلی ضمنی انتخابات جو 5دسمبر کو ہونے جارہے ہیں عبدالحنان ریاستی جنرل سکریٹری کو امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 12:11:20
ترک کے صدر اور ملت اسلامیہ کی مستقبل کی امید کی ایک کرن رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس لوٹتے وقت یہ کہا کہ ترکی ایران سے تیل کی خریداری نہ تو بند کرے گا اور نہ معطل، ترک نشریاتی ادارے سے بات کرکے کے اردوغان نے کہا کہ ترکی کو توانائی کے خام معدنی ذرائع کی اتنی شدید کمی کا سامنا ہے کہ وہ ایران سے تیل اور گیس کی خریداری کسی حال میں بند نہیں کر سکتا۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 12:03:15
گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج سے معطل ڈاکٹر کفیل خان انکوائری میں بے قصور پائے گئے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ 10 اگست 2017کو مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں کی موت کے معاملے میں ڈاکٹر کفیل کو ستمبر کو پہلے ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 11:48:18
بابری مسجد -رام مندر معاملہ میں مقررہ مدت میں تمام دلائل کو پورا نہیں کر پانے پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ناراضگی کا اظہار کیا- آج کی سماعت کے دوران ایک مسلم فریق کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ شیکھر ناپھڑے جرح کر رہے تھے،
View more
Sat, 28 Sep 2019 11:40:27
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں ’قتل عام‘ کی تیاری میں ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو کسی ایٹمی طاقت کی طرف سے آخر تک لڑی جانے والی جنگ کے نتائج سے بھی خبردار کیا۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 11:34:53
محکمہ موسمیات نے گجرات کے سوراشٹر کے اوپر کل کم دباؤ کا علاقہ بننے کے امکان کی وجہ سے آج اور آئندہ چار دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کی وجہ سے 29ستمبر سے شروع ہونے والے ریاست کے سب سے پسندیدہ اور رنگا رنگ تہوار نوراتری کے دوران گربوں کے انعقاد میں رکاوٹ پیداہونے کے بھی پورے آثار بن گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy