Thu, 26 Sep 2019 19:15:09
سپریم کورٹ میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین کی اسمبلی کی عرضی زیرالتوا ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن 15 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ٹالنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 19:11:34
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ رابرٹ واڈرا کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دولت کے لین دین سے مبینہ طور پر ان کا براہ راست تعلق ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 19:07:27
آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سالگرہ پرمبارکباد دی اور کہا کہ صرف سنگھ ہی اس وقت ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کا راستہ دکھا سکتے ہیں
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:59:30
پنجاب اور مہاراشٹر کواپریٹو بینک (پی ایم سی) کے معطل منیجنگ ڈائریکٹر جائے تھامس نے دعوی کیا ہے کہ بینک کے پاس قرض کی ادائیگی کے لئے کافی نقد رقم موجودہے اور عوام کا ایک ایک پیسہ محفوظ ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:51:14
وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز پر قریب دو ماہ سے جاری پابندی کے بعد لینڈ لائن سروس ہی رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ لینڈ لائن سروس چونکہ وادی کے شہر و قصبہ جات تک ہی محدود ہے لہٰذا دور افتادہ دیہات کے لوگوں کو اپنوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے شہر یا نزدیکی قصبوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جو ہڑتال کے چلتے دشوار گزار کام ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:35:20
عشق و محبت کے چکر میں پھنس کر قانونی طور پر بالغ ہونے سے قبل ہی شادی کرنے سے پوکسو ایکٹ لاگو ہونے کاخطرہ دیکھتے ہوئے ضلع شمالی کینرا کے پریمی جوڑے ریاست گوا کی طر ف رخ کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 18:26:34
دھارواڑ کے قریب ہوئے ایک شوٹ آؤٹ میں ڈانڈیلی کا رہنے والا شام سندر(42سال) نامی شخص ہلاک ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ شام سندر بنگلورو میں انفوسس کمپنی میں بڑے عہدے پرفائز تھا،جہاں سیتبادلہ کرکے اس کو دہلی بھیجا گیا تھا۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 13:40:26
بہارمیں اسمبلی کی پانچ سیٹوں کے ضمنی انتخاب کیلئے مہا گٹھ بندھن کی اہم حلیف راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی) نے آج اپنی حلیف کانگریس اور ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کی دعویداری کو مسترد کرتے ہوئے چار سیٹ پراپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔
View more
Thu, 26 Sep 2019 13:14:42
بھٹکل میں ایک مکان کے اندر گھس کر ایک ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کرکے لے جانے کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب بچی کی ماں نے عین وقت پر بچی کو اُٹھاکر باہر بھاگتے ہوئے اغوا کار کو دیکھ لیا۔ جیسے ہی خاتون نے چلانا اور چینخنا شروع کیا، اغوا کار بچی کو کمپاونڈ میں ہی اُتارکر فرار ہوگیا۔ واردات بدھ کی صبح قریب 8:30 بجے مدینہ کالونی، جامعہ آباد روڈ پر پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy