Sat, 28 Sep 2019 11:11:16
پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) گھپلے کے ملزم میہل چوکسی کی جانب سے گجرات کے ایک صراف سے108کلوسونا ٹھگنے کا معاملہ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے صراف دگوجے سنگھ جاڈیجاکی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید قائم رکھیں۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 11:07:23
وادی کشمیر میں قریب دو ماہ سے جاری نامساعد اور غیر یقینی صورتحال کے چلتے جہاں لوگ گوناں گوں پریشانیوں سے دوچار ہیں وہیں نجی تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کا جینا بھی دو بھر ہوگیا ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں مسلسل معطل ہیں جس کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے استاتذہ گزشتہ زائد از دو ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 11:03:26
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے الہ آباد یونیورسٹی کے طلبہ کے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت طلبہ کے مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 10:59:19
میئر نے کہاکہ گزشتہ 10-8برسوں سے کھٹائی میں پڑے کوڑا کرکٹ نکاسی کے ٹنڈر کے لئے منظوری،پلاسٹک مصنوعات پرمکمل پابندی کے لئے اقدام، پنک بے بی اسکیم، رہن رکھی گئی بی بی ایم پی عمارتوں کوواپس حاصل کرنے،مختلف تعمیراتی کاموں کے لئے اسکرو اکاؤنٹ کے ذریعہ رقم جاری کرنے سمیت شہر کے ماحولیات کی طرف توجہ کو اولین ترجیح دی ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 10:51:50
چار ریاستوں کے اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو سیٹیں جیتی جبکہ کانگریس اور ایل ڈی ایف نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ بی جے پی نے ہمیر پور اور تریپورہ ضمنی انتخاب میں دونوں نشستوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا لیکن چھتیس گڑھ کی دانتے واڑہ سیٹ پر اسے دھچکا لگا اور وہ اس نشست کو نہیں بچا سکی۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 10:46:33
بی جے پی لیڈر و سابق وزیر اعلی اترپردیش کلیان سنگھ بابری مسجد انہدام سے متعلق ایک مجرمانہ معاملے میں جمعہ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے خودسپردگی کی۔ بعد میں عدالت نے 2 لاکھ روپئے کے مچلکے پر انہیں ضمانت دے دی۔ عدالت کی طرف سے انہیں سازش رچنے اور نفرت پھیلانے کا قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Sep 2019 10:42:04
الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کے مراٹھ واڑا علاقے کے 46اسمبلی حلقوں میں 21اکتوبر کوہونے والے الیکشن کےلئے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ علاقے کےڈسٹرکٹ الیکشن افسر نے بتایا کہ جمعہ سے پرچہ نامزدگی کی فروخت اور انہیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔امیدوار چار اکتوبر تک صبح گیارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔
View more
Fri, 27 Sep 2019 21:14:40
ساحلی علاقے میں ندیوں سے ریت نکالنے پر گزشتہ دو برس سے چلی آرہی قانونی پابندی کو ختم کرتے ہوئے اڈپی میں تجرباتی بنیاد پر ریت نکالنے کی اجازت دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Fri, 27 Sep 2019 14:53:59
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اگلے سال کے شروع میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو الیکشن انچارج مقرر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy