Wed, 02 Oct 2019 12:42:24
بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پہلی مرتبہ کولکاتا میں کمیونٹی درگا پوجا کا افتتاح کر رہے ہیں۔ تاہم اس معاملے میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر ریاست کے سب سے بڑے تہوار کو سیاسی بنانے کا الزام عاید کر رہی ہیں۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:36:40
اردو ہندوستان میں پیدا ہوئی، یہیں اس کا ارتقاء ہوا بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اردو کی جائے پیدائش پنجاب ہے اور پنجاب نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے باوجود اگر پنجاب کی سرزمین سے اردو کو غیر ملکی زبان کہنے کی بات کی جاتی ہے تو یہ نہ صرف پنجاب کی توہین ہے بلکہ وہاں کی مشترکہ لسانی و تہذیبی وراثت پر بھی حملہ ہے۔ اس لیے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اردو کو غیر ملکی زب
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:32:53
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مشرقی اترپردیش میں شدید بارش و سیلاب سے آئی تباہی پر اپنی فکر کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی جینتی کو پوری سادگی سے منانے اور مختلف پروگراموں پر خرچ ہونے والی رقم کو سیلاب متأثرین کے مدد میں لگانے کی اپیل کی ہے۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:28:16
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے بعد اب جسٹس بی آر گوائی بھی بھیما کورے گاؤں معاملے میں سماجی کارکن گوتم نولکھا کے خلاف درج ایف آئی آر رد کرنے سے متعلق عرضی کی سنوائی سے منگل کے روز خود کو الگ کر لیا۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:26:04
پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان -چیف- میجر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف کی تباہی ’قابل حصول ہدف‘ بن گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ’’اس ناجائز ریاست کو نقشہ سے ضرور ختم کردیا جائے گا اور یہ دور نہیں، ایک خواب جو قابل حصول ہدف ہے‘‘۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:23:48
وادی کشمیر میں 5 اگست کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے خلاف شروع ہوئی ہڑتال منگل کے روز 58 ویں دن میں داخل ہوگئی۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:13:56
جماعت اسلامی ہند نے کشمیر کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکز جماعت اسلامی ہند میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کشمیری عوام پر سے سخت پابندیوں کو ہٹائے۔
View more
Wed, 02 Oct 2019 12:08:11
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سیلاب کی وجہ سے جو بدحالی ہوئی ہے اس کی وجہ قدرت نہیں بلکہ انسان کی پیدا کردہ تباہی ہے اور اس کے لئے پوری طرح سے انتظامیہ ذمہ دار ہے
View more
Wed, 02 Oct 2019 11:48:19
وادی کشمیر میں قریب دو ماہ سے جاری نامساعد اور غیر یقینی صورتحال کے باعث جہاں شعبہ تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہیں اسکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں کے طلباء سب سے زیادہ پریشان اور متفکر ہیں کیونکہ امتحانات قریب آرہے ہیں لیکن پڑھائی میں دل بھی نہیں لگتا ہے اور مقررہ نصاب کا نصف حصہ بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy