Thu, 17 Oct 2019 19:12:01
خبر رساں و معیار اتھارٹی (این بی ایس اے) نے تمام ٹیلی ویژن چینلز کو مشاورت جاری کیا ہے کہ وہ رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے میں خبر دیتے وقت احتیاط برتیں اور کشیدگی پھیلانے والی اشتعال انگیز بحثوں سے دور رہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 19:08:01
ای ڈی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے بھانجے رتل پوری کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں جمعرات کو چارج شیٹ دائر کیا۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 19:02:03
قدیم شہر بیدر میں واقع محبوب گنج (قدیم ترکاری مارکیٹ)سنگار باغ میں ایک کپاس کے گودام میں آگ لگنے کے باعث سارا گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 18:54:50
برادر محمد صلاح الدین فرحان آرگنائزر اسٹوڈنٹس کانفرنس کی جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) اپنے قیام سے ہی طلبہ اور نوجوانوں میں اخلاقی و دینی شعور اور تربیت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 18:35:22
وائٹ ہاؤس کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن کو 9 اکتوبر کو ایک مکتوب بھیجا گیا تھا جس میں انہیں شمالی شام میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے فیصلے سے باز آنے کو کہا گیا تھا۔ اس مکتوب میں صدر ٹرمپ نے ایردوآن کو خبر دار کیا تھا کہ شام میں ترکی کی فوجی کارروائی بہت بڑی حماقت ہوگی جو انقرہ کی معیشت کو تباہ کردے گی۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 18:17:45
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ گذشتہ روز ایوان میں شام سے امریکی فوج کی واپسی کے حوالے سے ایک قرار داد پر رائے شماری کی گئی جس میں ارکان کی اکثریت نے اس فیصلے کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 18:13:05
انڈونیشیا کی پولیس نے چھتیس مشتبہ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں آٹھ مختلف صوبوں میں کی گئیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 18:08:06
اسپین کی حکومت کی جانب سے ترکی کے لیے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور فن لینڈ بھی مماثل فیصلہ کر چکے ہیں۔
View more
Thu, 17 Oct 2019 17:58:24
فلپائن کے جنوبی حصے میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ بدھ کی رات آنے والی اس قدرتی آفت کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy