Sat, 26 Oct 2019 20:49:40
سمندر کے بیچوں بیچ ماہی گیر بوٹ کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ماہی گیر بری طرح پھنس گئے تھے، مگر نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار تمام ماہی گیروں کو بچاکر کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے، یہ واردات سنیچر کو پڑوسی ریاست گوا کے لولم میں پیش آئی۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:56:48
ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرنے گورنر سے مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ان کی حلف برداری تقریب اتوار کو ہوگی۔اس سے پہلے کھٹر کو بی جے پی پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔انل جین نے کھٹر کے نام کی تجویز پیش کی جس میں انہیں باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:53:47
مہاراشٹر اسمبلی کے لیے نو منتخب 176 رکن اسمبلی مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔انتخابات کی نگرانی تنظیم ’ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس‘ (اے ڈی آر) کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:50:22
مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں برابر کی حصہ داری پر شیوسینا کے دوبارہ زور دیئے جانے کے درمیان اس علاقائی پارٹی کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے نئی حکومت میں آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:44:18
ہریانہ کی جننایک جنتا پارٹی (جے جے پی)کے سربراہ دشینت چوٹالہ کے والد اجے چوٹالہ کو دو ہفتے کے لئے فرلو (جیل سے چھٹی) مل گئی ہے،وہ ابھی دہلی کی تہاڑ جیل میں بندہیں۔دو دن پہلے 24 اکتوبر کو آئے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں دشینت چوٹالہ کی پارٹی کے 10 ممبران اسمبلی جیتے ہیں۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:40:11
بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کی طرف سے کل اتوار 27/اکتوبر کو سالانہ گیٹ ٹو گیدر پروگرام "بی ایم جے بی ملن 2019" منعقد کیا گیا ہے جس میں بنگلور جماعت کے تمام ممبران سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:23:36
یہاں تھیکٹّے میں راگھویندرا مٹھ کے سامنے ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی تھی۔ اس دوران پولیس اہلکار نے ایک بائک سوار کو روکنے کی کوشش کی مگر جب اس نے گاڑی نہیں روکی توپولیس اہلکار نے بڑی بے پروائی سے بائک کے ہینڈل پر جھپٹا مارا جس کی وجہ سے بائک سمیت سوار سڑک پر گر کر زخمی ہوگیا۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:17:06
مچھلی کا شکار کرنے کے دوران ایک چھٹی جماعت کا طالب علم لال پتھروں نکالنے کے لئے کی گئی کھدائی کے بعدپید اہونے والے گڈھے میں گرگیا اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 19:13:24
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ذمہ داران کی ممبئی آمد پر بھٹکل مسلم جماعت ممبئی نے ایک استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کیا جس میں انجمن کے ذمہ داران نے اپنی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے جماعت کے ممبران سے تعاون کی درخواست کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy