Sun, 03 Nov 2019 11:38:20
سینئر کانگریس رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ان کی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے حلقہ کی ترقی کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 11:30:22
اسرائیلی سرویلانس این ایس او گروپ کے ذریعہ وہاٹس ایپ کا استعمال کر ہندوستانی صحافیوں و انسانی حقوق کارکنان کے فون کی نگرانی کرنے کا معاملہ گرماتا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 11:22:41
افغانستان کےمرکزی غزنی، شمالی بغلان اور مغربی ہیرات سمیت کئی صوبوں میں فورسوں کی مہموں کے دوران فوج نے کم سے کم 57 طالبان کو ہلاک کردیا۔ افغان فوج نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔ فوج کی 203 ویں تھنڈر کور کے خصوصی فورسوں نے غزنی کے کاراباغ ضلع کے کراسئی علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں دھماکہ خیز اشیا بھرا ہوا تھا۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 11:14:34
اترپردیش حکومت راشن کارڈ میں ہونے والی دھاندلیوں پر روک لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ محکمہ غذائی ترسیل کی طرف سے جاری کیے جانے والے لاکھوں راشن کارڈ فرضی پائے گئے ہیں۔ اس دھاندلی کے انکشاف کے بعد اتر پردیش حکومت تقریباً 6 لاکھ راشن کارڈوں کو منسوخ کر سکتی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک عرصے سے مختلف اضلاع سے دوہرے راشن کارڈ جاری کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 11:05:28
سابق مرکزی وزیر چنمیا نند کے معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے سنیچر کو اترپردیش پولس کی مدد سے شاہجہاں پور میں ایس ایس کالج سے منسلک نالے سے لیڈیز بیگ، کپڑے اور دستاویز برآمد کئے ہیں۔ حالانکہ اسٹنگ میں استعمال چشمے کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 10:56:44
چندریان 2 کے وکرم لینڈر کی کامیاب لینڈنگ نہ ہونے کو لے کر اسرو سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ مستقبل میں اس کا خیال رکھا جائے گا۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 10:47:47
واٹس ایپ جاسوسی معاملہ نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو بیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے۔ اپوزیشن کے حملہ سے مودی حکومت پریشان ہے۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں منعقد پارٹی رہنماؤں کی میٹنگ میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جاسوسی نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ شرمناک بھی ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 10:37:41
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سنیچر کو کہا کہ ایودھیا کے بابری مسجد۔ رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کا سبھی طبقات کو احترام کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی جیت کے جشن اور ہار کی صورت میں کسی بھی قسم کے ہنگامے سے بچنا چاہیے۔
View more
Sun, 03 Nov 2019 10:32:57
مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان جاری تلخیوں کے درمیان سیاسی ماہرین اب اس بات پر غور کرنے کے لیے مجبور ہیں کہ کیا شیوسینا-این سی پی حکومت سازی کے لیے قدم آگے بڑھا سکتی ہے۔ اس سوچ کو اس وقت مزید قوت ملی جب مہاراشٹر کے معروف لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمان حسین دلوئی نے پارٹی قومی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر انھیں مشورہ دیا کہ شیوسینا کی حمایت کرنا بہتر قدم ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy