Mon, 04 Nov 2019 13:31:21
آج صبح تقریباً 8بجے کے وقت اپن انگڈی کے قریب کارویل میں منگلورو سے ہاسن کی گیس لے جانے والے بلیٹ ٹینکر کا اوپری والو اچانک کھل جانے سے بڑی پیمانے پر گیس کا اخراج شروع کیا۔ اس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس کاماحول پید ا ہوگیا۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 13:14:11
پنجاب میں مکتسر اور برنالا ضلع میں مختلف سڑک حادثات میں چھ افراد کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ برنالا شہر کے ٹرئیڈینٹ چوک سیکھا کینچیا روڈ پر علیٰ الصباح فصل کے باقیات (پرالی) کے دھوئیں سے کچھ دکھائی نہ دینے کی وجہ سے انووا کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 13:06:00
دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی خظرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، اس دوران آج سے دہل میں آڈ-ايون فارمولہ کا اطلاق ہو گیا ہے، زہریلی ہو چکی ہوا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اس کا نفاذ کیا گیا ہے، دہل میں آج ايون نمبر کی گاڑیاں چلیں گی۔ قوانین توڑنے والوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگے گا، آڈ-ايون فارمولہ 15 نومبر تک دہلی میں نافذ رہے گا۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 13:00:02
پنجاب کانگریس 15 نومبر کو مرکزی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کے خلاف ریاست کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اس کا فیصلہ پارٹی کے ریاستی صدر سنیل جاکھڑ کی صدارت میں آج یہاں ہوا، یہ فیصلہ کانگریس کے ضلع صدور کی میٹنگ میں لیا گیا۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 12:04:48
جولائی 2014 کی چلچلاتی گرمیوں میں ایک صبح عراق کے شہر موصل کی النور مسجد میں ایک غیر معروف شخص خطبہ دینے کھڑا ہوا اور اس نے یہ اعلان کیا کہ اس وقت سے یہاں ایک اسلامی خلافت کا قیام ہو گیا۔ اس غیر معروف شخص کا نام ابو بکر البغدادی تھا اور اس کے اس بیان نے دنیا بھر میں ایک تہلکہ مچا دیا۔
View more
Mon, 04 Nov 2019 11:32:09
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ہیرانگڈی میں ایک سرکاری بس بے قابو ہوکر قریبی دکان میں گھس گئی جس کے بعد ایک کمپاونڈ کی دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ دکان سمیت کمپاونڈ کی دیوار گرنے سے نقصان ہوا ہے۔ حادثے میں بس کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ پیر کی صبح قریب چھ بجے اُس وقت پیش آیا جب ہیرانگڈی میں رات سے پارک کی ہوئی بس پر ڈرائیور کے بیٹھ کر چابی گھماتے
View more
Mon, 04 Nov 2019 11:15:40
کانگریس نے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے اس سال اپریل -مئی میں لوک سبھا انتخابات کے وقت اسرائیلی سافٹ ویئر پگسہیس کے ذریعہ رہنماؤں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی جاسوسی کرائے جانے کی پوری جانکاری تھی اور وہ اس معاملہ پر پراسرار اور سازشی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے -
View more
Mon, 04 Nov 2019 11:09:46
وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی ناٹ آؤٹ 60 رن کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں ہندوستان پر سات وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی ہندوستان پر ٹی -20 میں یہ پہلی تاریخی جیت رہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy